بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ ہائیکورٹ، توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست پر حکم امتناع برقرار

کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست حکم امتناع برقرار رکھتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ توہین آمیز ریمارکس پر اسد عمر کو نوٹس جاری کیا ہے، سپریم کورٹ میں متعلقہ تمام کیسز ایک جگہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ نے 15 نومبر کو فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔وکیل اسد عمر نے کہاکہ الیکشن کمیشن مسلسل تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے، کل الیکشن کمیشن نے اسد عمر کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ ہمارا حکم امتناع موجود ہے الیکشن کمیشن کو حتمی کارروائی سے روک رکھا ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن کوکارروائی سے روکتے ہوئے غیرمعینہ مدت تک سماعت ملتوی کردی۔