لاہور کے شہریوں پر کوڑا ٹیکس بھی عائد، کچی آبادیاں کوڑا ٹیکس مستثنیٰ

لاہور (پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت کے باسیوں کو اب کوڑا ٹیکس بھی دینا پڑے گا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے محکمے کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے مرحلہ وار کوڑا ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ابتدائی طور پر کمرشل،انڈسٹریل،پرائیویٹ سکیموں پر ٹیکس لگایا جائے گا جس کے بعد رہائشی ا سکیموں پر بھی کوڑا ٹیکس لگایا جائے گا جبکہ کچی آبادیوں کو کوڑا ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیا جائے گا، رپورٹ کے مطابق کمرشل طور پر 430 روپے فی مرلہ، انڈسٹریل طور پر 84روپے فی مرلہ اور رہائشی آبادیوں سے 556 روپے فی ٹن لیا جائے گا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کو 8ارب 30کروڑ روپے سے زائد رقم موصول ہوگی، ٹیکس لگانے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، واضح رہے کہ ٹیکس لگانے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی دیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی محکمہ خزانہ کا ایک سو ارب سے زائد کا مقروض ہے۔

Next Post

اسلام آباد میں بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے شوہر کو سخت سزا سنا دی

Mon Nov 21 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے بچوں کے سامنے ماں کو گلا کاٹ کر قتل […]