سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار

کراچی: پاکستان کے اسپن کنگ سعید اجمل کو سال کابہترین باﺅلربننے کے لیے صرف دو وکٹیں درکار ہیں۔ فیصل آبادی منڈے نے رواں سال ون ڈے میں 41شکار کر رکھے ہیں۔ دوسرے کے ماہر سعید اجمل کے پاس ہے رواں سال سب سے زیادہ وکٹوں لینے والے باﺅلر بننے کا موقع ہے۔ روایتی حریف بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کے لئے سعید اجمل کو اب صرف دو شکار کرنا ہوں گے۔ اسپن کنگ رواں سال اکیس میچز میں اکتالیس وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارتی رویندرا جڈیجا ستائیس میچوں میں 43شکار کے ساتھ نمبر ون ہیں۔اسٹریلوی مچل جونسن33 وکٹیں لے کر تیسرے ، آسٹریلوی میک کے چوتھے اور سری لنکن لیستھ مالنگا پانچویں نمبر پر ہیں۔ مجموعی طور پر سعید اجمل نے ون ڈے کرکٹ میں تیرانوے میچز کھیل کر ایک سو پچاس بلے بازوں کو پویلین بھیج رکھا ہے۔

Next Post

فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا

Fri Nov 1 , 2013
پیرس: فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔فرانس میں زیادہ کمانے والوں سے 75فیصد ٹیکس کی وصولی کی فہرست میں فٹبال کلبوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ ایک ملین یورو سے زائد کمانے والی ساری کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جن کلبوں نے اس فیصلے کے خلاف […]