فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا

پیرس: فرانس میں فٹبال کلبوں پر بھی 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔فرانس میں زیادہ کمانے والوں سے 75فیصد ٹیکس کی وصولی کی فہرست میں فٹبال کلبوں کو بھی شامل کر لیا گیا۔فرانسیسی صدرکا کہنا تھا کہ ایک ملین یورو سے زائد کمانے والی ساری کمپنیاں ٹیکس جمع کرانے کی پابند ہیں۔ جن کلبوں نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا یہ قانون ان پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اس سے قبل ٹیکس کی ادائیگی پر نیشنز پرفیشنل کلبز یونین نے احتجاج کیا تھا۔ اور نومبر دسمبر میں ہونے والے سارے میچز میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Next Post

نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ

Fri Nov 1 , 2013
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات گورننگ باڈی کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں نجم سیٹھی کی جانب سے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر حکم امتناعی […]