نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو حکم امتناعی جاری نہیںکیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات گورننگ باڈی کو منتقل کر دیئے گئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں نجم سیٹھی کی جانب سے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر حکم امتناعی کا ذکر نہیں کیا گیا۔ نجم سیٹھی کو ہٹانے کے حکم کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایڈہاک ختم ہوگیا اور تمام اختیارات بورڈ کی گورننگ باڈی کو منتقل ہو گئے۔ آرٹیکل 41 کے تحت گورننگ بورڈ کے اختیار بحال ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے گورننگ بورڈ کے ارکان نے مشاورت بھی شروع کر دی ہے اور بہت جلد گورننگ بورڈ کے اہم اجلاس کا بھی امکان ہے۔ اب گورننگ بورڈ ہی الیکشن اور دیگر معاملات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

Next Post

نجم سیٹھی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ، دوہفتے میں جواب طلب

Fri Nov 1 , 2013
اسلام آؓباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے احمد نواز خان کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ […]