تلہار: رائس ملز ما لکان کی جانب سے دھان کی سر کاری قیمت مسترد

تلہار: تلہار کے رائس ملز مالکان کی جانب سے دھان کی سرکاری قیمت کومستردکر دیا گیا ۔ سندھ کی حکومت کی جانب سے مقرر کر دھا ن کی قیمت کو تلہا ر کے رائس ملز مالکان نے مسترد کرتے ہوئے اپنی مرضی کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں ، رائس ملز مالکا ن آباد گاروں سے دھام فی من 800روپے میں خرید تے ہیں جبکہ فی من تین کلو کی کٹوتی کی جاتی ہے ، دوسری جانب آباد گاروں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہاہے کہ مل مالکان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ان کا نقصان ہو رہا ہے ، آباد گاروں کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے دھان کی سر کاری قیمت 1200روپے مقرر کی تو آباد گار سخت احتجاج کریں گے ۔

Next Post

پیرس ماسٹرز : رافیل نڈال اور روجر فیڈرر سیمی فائنل میں آمنے سامنے

Sat Nov 2 , 2013
پیرس: سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کا پیرس ماسٹرز کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سپینش سٹار رافیل نڈال سے سامنا ہوگا۔فرانس کے شہر پیرس میں جاری ماسٹرز ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے میں روجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوا ۔ فیڈرر نے ڈیل پوٹرو کو تین سیٹس میں 6-3,4-6اور6-3کے سکور سے شکست […]