حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس صدر جنید خانزادہ کی زیرصدارت منعقد ہوا ،جس میں سیکرٹری جاوید نثار چنہ، نائب صدر عبداﷲ سروہی، جوائنٹ سیکرٹریز عبدالکریم شیخ، اشوک شرما، خازن ناصر شیخ اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری امین یوسف سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور پی ایف یو جے کے انتخابات کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے کی شدید مذمت کی گئی ،اجلاس میں ایچ یو جے کی ممبر شپ کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور محمد حسین خان کی نگرانی میں ایک اسکروٹنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو آنے والے ممبر شپ فارم کی اسکروٹنی کرے گی اور پی ایف یو جے کے آئین کے مطابق ممبر شپ کو یقینی بنائے گی، اجلاس میں سیکرٹری جنرل جاوید نثار چنہ کی سربراہی میں ایک آئینی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، اجلاس میں ایچ یو جے کا حیدرآباد میں دفتر قائم کرنے اور ویب سائیڈ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں صحافی عمران پاٹولی کے والد آفتاب رند کی والدہ اور فوٹوگرافر فرحان خان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی گئی اور کیمرہ مین عامر زیدی کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے بھی کی گئی جو ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔
Next Post
روہت شرما نے ون ڈے تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا
Sat Nov 2 , 2013
بنگلور: بھارت کے روہت شرما نے ون ڈے کی تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری بناکر ریکارڈ بنادیا ۔روہت شرماون ڈے کی دوسری سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔روہت شرما نے بنگلور کے میدان میں آسٹریلوی باﺅلروں کو دن میں تارے دکھادیئے۔ روہت شرما کے لاٹھی چارج کے سامنے آسٹریلوی باﺅلرز بے بس نظر آئے۔ روہت […]
