ایشین ہاکی چیمپئینزٹرافی:پاکستان نے چین کو 1-5 سے شکست دیدی

ٹوکیو:  ایشین ہاکی چیمپئینزٹرافی میں پاکستان کی فاتحانہ پیش قدمی جاری ،قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں چین کوایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔جاپان کے شہرکاکا میگھارا میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں چین کوزیرکرکے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں اومان کوہرایا تھا۔ گرین شرٹس نے چین کوپانچ ایک گول سے آﺅٹ کلاس کیا۔ دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم ایک دن آرام کے بعد منگل کواپنا تیسرا میچ ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی۔

Latest from Blog