پیرس ماسٹرز : نوواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیریر فائنل میں مدمقابل ہونگے

پیرس: عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار رافیل نڈال اور روجر فیڈرر کو پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست ہو گئی،سربین سٹار نوواک جوکووچ اور سپین کے ڈیوڈ فیریر فائنل کھیلیں گے۔پیرس میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز کھیلے گئے جن میں ورلڈ نمبر ون سپینش سٹار رافیل نڈال کو ڈیوڈ فیریر سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔دفاعی چیمپئن ڈیوڈ فیریر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کو زیر کیا۔ڈیوڈ فیریر کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور چھ تین اور سات پانچ رہا۔دوسری جانب رواں سال اے ٹی پی رینکنگ میں بدترین ساتویں پوزیشن پر موجود سوئس سٹار روجر فیڈرر،عالمی نمبر دو نوواک جوکووچ کے خلاف ٹینس کورٹ میں اترے۔دونوں کھلاڑیوں نے دو گھنٹے کے مقابلے میں جارحانہ سٹروکس کھیل کر میچ کو دلچسپ بنایا۔سربین سٹار نوواک جوکووچ نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور چار چھ ، چھ تین اور چھ دو سے فتح اپنے نام کی۔

Latest from Blog