رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی منائی گئی، خراج عقیدت پیش

اسلام آباد (پی پی آئی)رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 54ویں برسی 18دسمبر کو عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا، کارکنان نے تجدید عہد کیا کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے جبری اور غیر قانونی قبضے سے آزاد کرانے تک قائد کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں چوہدری غلام عباس کو کشمیر کی تحریک آزادی کا ایک چمکتا ہوا ستارہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق چوہدری غلام عباس کا مشن تھا جس کے لیے انہوں نے آخری سانس تک جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس نے جوانی کے ابتدائی ایام سے ہی برصغیر کے مسلمانوں بالخصوص کشمیریوں کی انگریزوں اور ڈوگروں کے جبر سے آزادی کے لیے جدوجہد شروع کی۔ انہوں نے کشمیر کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا اورآخری سانس تک اپنے مشن پر کاربند رہے۔محمود احمد ساغر نے حق خودارادیت کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔

Next Post

پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں، گورنر پنجاب کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع پنجاب کی صورتحال پر آئینی مشاورت، اعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ ق لیگ سے چودھری شجاعت،پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے زرداری کا رابطہ

Mon Dec 19 , 2022
لاہور(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی کوبچانے کی لئے مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق کر لیا ہیلاہور ماڈل ٹاون میں وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس […]