عارف علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں:رانا ثنااللہ

صدرآئین کی حد میں رہیں، ایوان صدر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی ’آ بیل مجھے مار‘ والے کام نہ کریں، صدر آئین کی حد میں رہیں، صدراتی دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، صدر مملکت عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، صدر الیکشن کمیشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔انہوں نے مزید لکھا کہ عمران خان نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ہے، ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

Next Post

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس،

Mon Feb 20 , 2023
عمران خان کیخلاف مقدمے سے دہشتگردی گردی کی دفعات خارج اسلام آ باد(پی پی آ ئی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیسز میں دہشت گردی کے دفعات حذف کردیں۔فیصلہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے فیصلہ […]