سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے: سعد رفیق
اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خوا جہ سعد رفیق نے صوبا ئی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قانون اورانصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ نواز شریف کیلئے سزائیں اور عمران کیلئے جزائیں انصاف کا خون ہے؟۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں لیگی رہنما خوا جہ سعد رفیق نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی انتخابات بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے،معاشی سیاسی اورآئینی بحران کی بنیاد نظریہ ضرورت اورپسند ناپسند کی بنیاد پرکئے گئے فیصلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
ممبران صوبائی اسمبلی کے ووٹ گنے بغیر انہیں ڈس کوالیفائی کرتے ہوئے آئین کی دستک سنائی دی نہ ریویو سنا گیا!، 2صوبائی انتخابات پرانی مردم شماری پر اور قومی و 2 صوبائی انتخابات کروانے کا اقدام انتشار اور افراتفری پیداکرے گا؟ اقتدار میں واپسی کیلئے عمران اور اسکے سہولت کاروں کی جلد بازی اور ضِد ریاست کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ متنازعہ ترین انتخابات بڑے سیاسی حادثات اور تقسیم کی بنیاد بن سکتے ہیں جسکا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔عمران اور سہولت کاروں کی جلد بازی ریاست کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔
