پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

بارشیں برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل

اسلام آ باد (پی پی آ ئی) محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گیا جو آج بدھ کے روز تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی ایک مضبوط مغربی لہر 21 مارچ سے پاکستان میں داخل ہوگیا جو 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ جس کے باعث بلوچستان میں 21 سے 24 مارچ کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے مختلف علاقوں میں اکثر مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ظا ہر کیاہے۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جو 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ڑالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔اسی طرح ملک کے شمالی علاقوں کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچے، شگر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔