توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست خارج

اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے الیکشن کمیشن کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست خارج کردی،پی پی آئی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ عمران خان کیخلاف 100 سے زائد کیس درج ہو چکے ہیں،عمران خان کو حفاظتی ضمانت لیکر عدالتوں میں پیش ہونا پڑ رہا ہے۔خواجہ حارث نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،عدالت نے کہاحاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ضرورت نہیں، مقصد یہ تھاعمران خان یا وکیل پیش ہوں۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست خارج کردی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔یاد رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس 29 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر ہے،الیکشن کمیشن نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔

Next Post

پاکستانی سیاحوں کیلئے 5 سستے ممالک میں عرب امارات، نیپال،ترکیہ،ویت نام،سری لنکا شامل

Tue Apr 11 , 2023
کراچی (پی پی آئی) مہنگائی کے اس دور میں بیرون ملک کا سفر کچھ آسان نہیں مگر پانچ ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی سیاحت کے مزے اٹھا سکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ان میں سے ایک متحدہ عرب امارات کاصرف 50ہزار روپے ایئرٹکٹ مل جائے گا اور وہاں ایک […]