عثمان بزدار کیخلاف انکوائریز کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع

لاہور(پی پی آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔پی پی آئی کے مطابق رپورٹ میں کہاہے کہ عثمان بزدار کیخلاف ڈی جی خان ڈویژن میں 10 انکوائریز جاری ہیں، عثمان بزدار کیخلاف ڈی جی خان ڈویڑن کے علاوہ کہیں انکوائری نہیں چل رہی۔رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ عثمان بزدار کیخلاف اینٹی کرپشن قانون کے مطابق کارروائی کررہا ہے،اینٹی کرپشن نے عثمان بزدار کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔یاد رہے کہ عثمان بزدار نے انکوائریوں کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کی تھی،عدالتی حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے رپورٹ جمع کرائی۔

Next Post

عمران تفتیش کیلئے حاضر ہوں ورنہ کارروائی ہو گی

Tue Apr 11 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے 2 مقدمات میں تفتیش کیلئے طلب کر لیا ہے۔پی پی آئیکے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طلبی کے نوٹس وفاقی پولیس نے لاہور زمان پارک بھجوائے تھے، ان کے خلاف اسلام آباد کے سی […]