سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد کو فراہمی آب اسکیم کے پائپ چوری کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد کے تھانہ میمن گوٹھ کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پینے کا پانی سپلائی کرنے والے منصوبے کے فور کے پائپ چوری کرنے کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت اویس، فیاض، احمد، مشتاق، اظہاراللہ اورعطاللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کو دیارشریف لنک روڈ میمن گوٹھ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سلنڈرز، لوہے کے پائپ، مشین لفٹر، بیڈفور ڈٹرک اور سوزوکی برآمد ہوئی ہے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔