سپریم کورٹ سے متعلق امور پر پارلیمان سے رہنمائی لی جائے گی:حکومتی اتحاد

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹسز بل سے متعلق حکمت عمل مرتب کرلی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ سے متعلق امور پر پارلیمان سے رہنمائی لی جائے گی۔فنڈزکی دستیابی پر بھی پارلیمان سے رہنمائی لی جائے گی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہے۔ اورعوام کا نمائندہ فورم ہے،اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارلیمان کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Next Post

تربت میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک

Thu Apr 13 , 2023
کوئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز […]