دہشت گرد صرف کچے میں نہیں زمان پارک میں بھی موجود ہیں: خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کو سیاسی پشت پناہی مل گئی ہے اور وہ زمان پارک میں موجود ہیں۔ذرا ئع کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فرد واحد کے فیصلوں نے ملک کونقصان پہنچایا ہے، 4 دہائیوں سے ناقص پالیسیوں کے باعث مسائل میں اضافہ ہوا۔ جب سے کالعدم ٹی ٹی پی کے رہنما پاکستان میں واپس آئے تو دہشت گردی بڑھ گئی، عمران خان اور ان کی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ انہیں واپس لانا ہے اور بسانا ہے اور انہیں لایا گیا اور پرامن وادیوں میں بسایا گیا، اور آج ملک کا امن تباہ ہوگیا ہے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہئے جنہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانا ہے اور بسانا ہے، یہ ہمارے علاقوں کی تباہی کا نسخہ تھا۔ افغانستان سے واپس آئے دہشت گردوں کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہوگئی ہے، دہشت گرد صرف کچے میں نہیں ہیں، بلکہ متعدد دہشت گرد زمان پارک میں بیٹھے ہوئے ہیں، اور اب عمران خان کی پشت پناہی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست میں جو عدم استحکام ہے بہت خطرناک ہے، اس ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین جیلیں کاٹ چکے ہیں، اور ایک طرف ایک شخص ڈرامے کررہا ہے، شیلڈ لگا کر عدالت آتا ہے اور کہتا ہے میری جان کو خطرہ ہے، اگر جان کو خطرہ ہے تو ایسے کام ہی نہ کرو، آرام سے گھر بیٹھو، ان کاموں میں تو جان کا خطرہ ہوتا ہے، پھر سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

Next Post

انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا

Thu Apr 13 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) صدر کے انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کرنے سے متعلق قانون سازی کا عمل شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آ ج […]