کوئٹہ)پی پی آئی)کوئٹہ میں علمدار روڈ روڈ پر بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیکرتے ہوئے 3مراکز جرمانہ، 5 کو اصلاحی نوٹسز جاری کردیے،بی ایف اے حکام کے مطابق ایک سپر سٹور سے زائد المعیاد اشیاء (چپس، ٹاپنگ، پیکڈ دہی) کی بڑی مقدار پکڑی گئی جبکہ مذکورہ سپر سٹور کے ملازمین ایس او پیز کے برخلاف ماسک، دستانوں کے بغیر اشیا کی پیکنگ و فروخت کرتے پائے گئے۔دوران انسپیکشن ایک جنرل سٹور مالک کے خلاف بھی ایکسپائرڈ خوردنی اشیا رکھنے پر ایکشن لیا جبکہ ایک پولٹری اینڈ فش شاپ پر صفائی کی ابتر صورتحال، گوشت کو نامناسب درجہِ حرارت پر ذخیرہ کرنے اور کچرہ ٹکانے لگانے کے نامناسب و غیر صحت بخش انتظامات پر جرمانہ عائد کیا گیا،کاروائیوں کے دوران برآمد شدہ زائد المعیاد اشیا ضبط کرلی گئیں۔
Next Post
شہباز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی مبارکباد
Sun Nov 12 , 2023
لاہور (پی پی آئی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار کی خوشیوں کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا بنیادی پیغام برائی پر اچھائی کی فتح ہے۔سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں […]
