سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سائفر کیس میں سزا کیخلاف عمران، شاہ محمود قریشی کی اپیل پر ایف آئی اے کو نوٹس

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔بانی چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر تیمور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بھانجیاں اور دونوں بہنیں بھی کمرہ عدالت موجود تھیں۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی اور سائفر اپیل میں ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی اپیل پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے۔