سی پیک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے:الطاف شکور

کراچی(پی پی آ ئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کراچی ایئرپورٹ پر چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر دہشت گرد حملے میں دو چینی انجینئرز کی ہلاکت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف چین اور پاکستان کے تعلقات کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے ترقیاتی منصوبوں، خاص طور پر سی پیک، پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔سی پیک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد قائم رہے اور ترقیاتی کام بروقت مکمل ہو سکیں۔ الطاف شکور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ حملے کے پس پردہ عوامل کی تحقیقات ضروری ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کی جا سکے۔ حکومت کو اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔  باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ فوجی اور سیکیورٹی اقدامات پر زور دیا جائے۔ عوای سطح پر بھی دوطرفہ روابط کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مزید مستحکم ہو سکے..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 حکومت آفات سے محفوظ پاکستان کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی، امیرمقام

Tue Oct 8 , 2024
 اسلام آباد (پی پی آ ئی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت مزید موثر کوششوں کے ذریعے آفات سے محفوظ پاکستان کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔قوم یوم استقامت کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے دوہزار پانچ […]