جینیسس ہیلتھ کیئر نے صارفی جانچ کو ایشیا بھر میں پھیلا دیا، آغاز 17 نومبر 2015ء سے

ٹوکیو، 12 نومبر 2015ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ — ٹوکیو میں جینیاتی تحقیق و جانچ کا بانی ادارہ جینیسس ہیلتھ کیئر کمپنی اپنی صارف-تک-براہ راست (ڈی ٹی سی) جانچ کو 17 نومبر سے ایشیا تک توسیع دے گا، جو جاپان میں جینی لائف برانڈ کے تحت فروخت ہوتی ہیں۔ جینی لائف کی ای سی سائٹاپنی پہلی پرچم بردار پروڈکٹ “جنیی لائف جینیسس” کے ساتھ کھلے گی، 250 امریکی ڈالرز کی ایک جینیاتی ٹیسٹ کٹ جو 359 امراض/علامات کا جینیاتی تجزیہ پیش کرتی ہے اور صارفین کو طرز زندگی کی مختلف بیماریوں کے حملے کا خطرہ جانچنے کی اجازت دیتی ہے۔ جینی لائف جینیسس17 نومبر سے ہانگکانگ، سنگاپور، تائیوان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ویت نام اور فلپائن میں آن لائن صارفین کے لیے اور بعد ازاں 2016ء میں بھارت اور چین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

فروخت شدہ/جانچ کردہ 420,000کٹسکے ساتھ جینیسس ہیلتھ کیئرکی جینی لائف ٹیسٹ کٹسجاپان میں صارفیجینیاتی جانچ کٹس میں مارکیٹ رہنما ہیں۔ جینیسس ہیلتھ کیئرسب سے بڑی جاپانی اور ایشیا مرکزی جینیاتیڈیٹابیسرکھنے کے لیے جانا جاتا ہے جو 11 سال کی ادارہ جاتی تاریخ میں جمع کی گئی ہے۔ بانی بارن خاندان کی جانب سے براہ راست چلائے جانے والے ادارے نے حال ہی میں مٹسوئی اینڈ کمپنی لمیٹڈ اور فاؤنڈرز فنڈ کی جانب سے 6 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے تاکہ وہ اپنے صارفی کاروبار کو پھیلا سکے۔ اپنے تحقیقی نتائج کے ذریعے جینیسس ہیلتھ کیئرایک ایشیا مرتکزخصوصی چپ تیار کرچکا ہے جو ایشیائی صارفین کے لیے جانچ کے نتائج میں زیادہ بہتر کی سہولت دے گا۔

جینیسس ہیلتھ کیئرکا ایشیا میں توسیع کا فیصلہ جاپان میں بڑے ٹی وی نیٹ ورکس پر جینی لائف کے اشتہارات جاری ہونے کے بعد سامنے آنے والے ردعملپر کیا گیا، اس اشتہار میں معروف جاپانی کامک بک فن کار اوسامو شامل تھے۔ اشتہار کے اجرا سے اب تک ایشیائی ممالک سے جینیسس ہیلتھ کیئر کو بڑھتے ہوئے استفسار کا سامنا تھا جس کی وجہ طرز زندگی سے متعلقہ امراض کے لیے قبل از وقت صحت دیکھ بھال میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ہے۔

جینی لائف کا جینیسس، جو اس وقت صرف جاپانی میں دستیاب ہے، ایشیائی ممالک کے لیے ابتدائی طور پر انگریزی میں جاری کیا جائے گا۔ صارفین کٹس خرید سکتے اور نتائج آن لائن (پی سی یا موبائل) پر حاصل کرسکتے ہیں۔ صارفین سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے نمونے جاپان میں جینیس سہیلتھ کیئر کی لیبارٹری کو بھیجیں جس میں جاپان کے پرائیویسیقوانین صارفین کی جینیاتی معلومات کی حفاظت اور نگہبانی کو یقینی بنائیں گے۔

ایشیائی آفیشل ای سی سائٹبرائے جینی لائف (انگریزی ورژن)

http://genelife.asia

(تصویر: http://prw.kyodonews.jp/prwfile/release/M103449/201511115491/_prw_OI1fl_2ws9TuKw.png)

مصنوعات: جینی لائف جینیسس قیمت: 250 امریکی ڈالرز

359 امراض/علامات

-جامع ترین جیانیاتی کٹ 359 امراض/علامات کے ساتھ عالمی سطح پر دستیاب ہے۔
-جینیس سہیلتھ کیئر کا جینی لائف جاپان میں 420,000 سے زیادہ صارفیکٹس فروخت کرچکا ہے۔
– دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے ذریعے جانچ کی درستگی کی ضمانت۔
-کوئی تکلیف نہیں! عمل میں گھر پر تھوک حاصل کرنا اور اسے جاپان میں براہ راست چلائی جانے والی لیبارٹری تک بھیجنا شامل ہے۔
– یقینی جاپان کے پرائیویسی قوانین اور ایم ای ٹی آئی جینیاتی رہنما ہدایات کے تحت پرائیویسی اور حفاظت۔

پس منظر
2004ء میں تشکیل پانے والی جینیسس ہیلتھ کیئر کمپنی جاپان میں سب سے طویل عرصے تک چلنے والی جینیاتی تحقیق و جانچ کے اداروں میں سے ایک ہے اور اپنے جامع جانچ پلیٹ فارمز اور ملکیتی ٹیکنالوجی کے ذریعے طبی و تحقیقی برادری میں خصوصی صحت عامہ کا رہنما ادارہ ہے۔ یہ جاپان میں حجم کے اعتبار سے ڈی ٹی سی جانچ مارکیٹ کا 70 فیصد سے زیادہ شمار رکھتا ہے۔

کارپوریٹسائٹ: http://www.genesis-healthcare.jp

جاپان میں ای سی سائٹ: http://genelife.jp

ایشیا میں ای سی سائٹ: http://genelife.asia

ذریعہ: جینیسس ہیلتھ کیئر کمپنی

Latest from Blog