ہیرلڈ ڈبلیو میک گرا جونیئر انعام برائے تعلیم کے فاتحین کا اعلان

1988ء میں شروع ہونے والا معروف انعام آننت اگروال، البرتو کاروالیو اور سکینہ یعقوبی کو نوازے گا

نیویارک، 3 مارچ 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

آج 2016ء ہیرلڈ ڈبلیو میک گرا جونیئر انعام برائے تعلیم کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا، جو جدت طرازی کی تعظیم کرتا ہے اور 1988ء میں اپنے قیام سے اعلیٰ ترین تعلیمی انعامات میں سے ایک بن چکا ہے۔ انعام ان غیر معمولی شخصیات کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے نئے طریقے اپنا کر تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے خود کو وقف کیا اور جن کی کامیابیاں آج کو مختلف بنا رہی ہیں۔ جیتنے والوں کو 50 ہزار ڈالرز اور ایک کانسی کا اعزاز ملتا ہے۔

2016ء کے فاتحین ہیں:

  • آننت اگروال، ای ڈی ایکس کے سی ای او اور ایم آئی ٹی پروفیسر، میسو اوپن آن لائن کورس (ایم اوا و سی) تحریک کی تیاری میں شاندار رہنمائی پر امریکی اعلیٰ تعلیمی اعزاز حاصل کریں گے، جس نے دنیا بھر میں لاکھوں طلبا کے لیے تعلیم ممکن بنانے میں مدد دی۔
  • البرتو ایم کاروالیو، میامی-ڈیڈ اسکول ڈسٹرکٹ کے سپرنٹینڈنٹ، ایک پیچیدہ شہری ضلع میں معیارات کو بڑھانے اور گریجویشن کو شرح کو بہتر بنانے میں مثالی قیادت پر امریکی کے-12 انعام حاصل کریں گے، جو دوسروں کے لیے غیر معمولی مثال ہے۔
  • سکینہ یعقوبی، افغان انسٹیٹیوٹ آف لرننگ کی سی ای او، افغانستان میں مقامی برادریوں، خاص طور پر لڑکیوں اور عورتوں کے لیے، انقلابی اثر رکھنے والا کام کرنے پر بین الاقوامی تعلیمی انعام حاصل کریں گی، اور یہ بھی کہ انہوں نے کس طرح دوسروں کو نقش قدم پر چلنے کی راہ دکھائی۔

انعامی عشائیہ اور تقریب 19 اپریل کو سان ڈیاگو میں اے ایسی یو جی ایس وی ایجوکیشن انوویشن سمٹ میں ہوگی۔

ہیرلڈ (ٹیری) میک گرا III، سابق چیئرمین اور سی ای او میک گرا-ہل کمپنیز نے کہا کہ “یہ تین فاتحین غیر معمولی تعلیمی رہنما ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سیکھنے والوں کی نئی نسل کو تحریک دی ہے۔ ہمیں تعلیم کے لیے میک گرا انعام میں دیگر واجب الاحترام شخصیات کے ساتھ ان کے شامل ہونے پر فخر ہے۔

ڈیوڈ لیون، صدر اور سی ای او میک گرا-ہل ایجوکیشن نے کہا کہ “آننت، البرتو اور سکینہ نے لاکھوں طلبا کی زندگیاں تبدیل کی ہیں۔ ان کی کامیابیاں اور جدت کو سراہنے اور ان دیگر افراد کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے جو دنیا بھر میں کوئی فرق پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”

“اے ایس یو کو اس شراکت داری کا حصہ بننے پر فخر ہے جو تعلیم میں غیر معمولی جدت طرازوں کو انعام دیتی ہے، ڈاکٹر مائیکل کرو، صدر ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی نے کہا۔ “تعلیم تک رسائی میں اضافے سے لے کر کمرہ جماعت میں ٹیکنالوجی کی شمولیت تک، رواں سال کے فاتحین دنیا بھر میں معلمین کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے چند سے نمٹے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کامیابی کی ایک ایسی مثال فراہم کرتا ہے جسسے ہم سب سیکھ سکتے ہیں۔”

میک گرا-ہل ایجوکیشن اور اے ایس یو کے درمیان نئے اتحاد کے طور پر رواں سال انعام میں واضح تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رواں سال، پہلی بار، عوام کے پاس نامزدگی جمع کرانے کا موقع تھا، جو یہاں کی گئیں McGrawPrize.com۔ 200 سے زیادہ عوامی نامزدگیاں کی گئیں جن کا انعام کے وقف تحقیقی گروپ کی جانب سے منتخب کردہ دیگر غیر معمولی شخصیات کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔

فاتحین کا انتخاب ٹیری میک گرا، ڈیوڈ لیون اور مائیک کرو نے ہر زمرے میں تین حتمی امیدواروں کی فہرست سے کیا، جنہیں معروف جیوری اراکین کے گروہ کی جانب سے منتخب کیا گیا تھا جن میں میک گرا انعام کے سابق فاتحین بھی شامل تھے۔

جیوری اراکین میں شامل تھے:

(*کا مطلب ہے ماضی میں میک گرا انعام جیتنے والے)

کے-12 تعلیم:

  • ایوان چین* – بانی و پرنسپل، وان نیکسٹ سنچری لرننگ سینٹر
  • مارک ایڈورڈز*- سپرنٹنڈنٹ، مورس ول، این سی اسکول ڈسٹرکٹ
  • نینسی گریسمک* – کو-ڈائریکٹر، کینیڈی کریگر انسٹیٹیوٹ؛ صدارتی اسکالر، ٹاؤسن یونیورسٹی
  • گیری ہاؤس* – صدر، انسٹیٹیوٹ فار اسٹوڈنٹ اچیومنٹ
  • لنڈا رابرٹس – قومی مشیر، سینئر مشیر اور بورڈ ڈائریکٹر

اعلیٰ تعلیم:

  • رچرڈ ڈی میلو – ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سینٹر فار 21سٹ سنچری یونیورسٹیز، جارجیا ٹیک
  • رابرٹ فیلڈمین – ڈپٹی چانسلر، یونیورسٹی آف میساچوسٹس ایمہرسٹ
  • فری مین ہرابوسکی* – صدر، یونیورسٹی آف میری لینڈ، بالٹی مور کاؤٹی
  • ڈیانا نتالیسیو* – صدر، یونیورسٹی آف ٹیکساس ال پاسو
  • جیف سیلنگو – مصنف، کالم نگار اور مقرر
  • فلپ یوری ٹریسمین – ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چارلس اے ڈینا سینٹر، یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن

بین الاقوامی تعلیم:

  • ولیریا براباتا – پروگرام ڈائریکٹر برائے لاطینی امریکا و کیریبیئن، گلوبل فنڈ فار ویمن
  • ایڈورڈ بائرن – صدر و پرنسپل، کنگز کالج لندن
  • سر میلکم گرانٹ – چیئرمین این ایچ ایس انگلینڈ؛ چانسلر، یونیورسٹی آف یارک
  • این جیکبس– صدر اور وائس چانسلر، یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز
  • مائیک کیپل – پرو وائس-چانسلر برائے لرننگ ٹرانسفورمیشنز، سوینبرن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی
  • ڈیوڈ نوئیل رمیریز پادیلا – ریکٹر، ٹیکنالوجی کو دے مونٹیری
  • آندریاس شلیشر* – ڈائریکٹر برائے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اینڈ اسکلز، آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ (اوا ی سی ڈی)
  • پرمات راج سنہا – بانی و ٹرسٹی، اشوک یونیورسٹی، بھارت

انعام کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات اور ماضی کے فاتحین کی خبروں کے لیے #McGrawPrize پر ہونے والی گفتگو دیکھیں۔

تین فاتحین کے بارے میں مزید معلومات درج ذیل ہے:

آننت اگروال، سی ای اوای ڈی ایکس اور ایم آئی ٹی پروفیسر، ایک تعلیمی وژنری ہیں۔ ایم او او سی (میسو اوپن آن لائن کورس) تحریک کی پس پردہ اہم شخصیت کی حیثیت سے ان کی کوششوں نے دنیا بھر میں واقعتاً لاکھوں طلبا کے لیے تعلیم ممکن بنائی ہے۔ وہ تدریس کی جمہوریت سے وابستہ ہیں۔ درجنوں شراکت داریوں کے ذریعے، ای ڈی ایکس، اگروال کی زیر قیادتدنیا بھر میں تعلیم تک بڑھتی ہوئی رسائی رکھتی ہے۔ آپ اگروال کی ٹی ای ڈی گفتگو یہاں سن سکتے ہیں یا ای ڈی ایکس کے بارے میں مزید www.edx.org پر جان سکتے ہیں۔

البرتو ایم کاروالیو کو 2014ء میں سال کے بہترین قومی سپرنٹینڈنٹ قرار دیا گیا تھا۔ 2008ء میں انہوں نے ملک کے چوتھے سب سے بڑے اسکول ڈسٹرکٹ – میامی ڈیڈ – کی قیادت سنبھالی۔ کاروالیو اس بڑے ڈسٹرکٹ کو شاندار کامیابی کے ساتھ رہنمائی کی، جسے “میامی معجزہ” کے طور پرجانا جاتا ہے – کامیابی کے خلا کو کم کیا، گریجویشن کی شرح کو بڑے پیمانے پر بہتر بنایا اور ڈسٹرکٹ کو دوبارہ مالی صحت دی۔ میامی-ڈیڈ اب اپنے 355,000 طلبا کو ہر سال نئے پروگرام پیش کرتا ہے جس میں کاروالیو کی ذہنی اختراع، آئی پریپ اکیڈمی، شامل ہے تاکہ “ایک سائز سب کو نہیں آتا” کو یقینی بنایا جائے۔ کاروالیو کمرہ جماعت میں طلبا کی کامیابیکو یقینی بنانے سے ہی نہیں بلکہ مقامی تشدد کے لیے حل تلاش کرنے سے بھی وابستہ ہیں جس نے میامی ڈیڈ میں طلبا کی جانیں لیں۔ امریکا میں 17 سال کی عمر میں آنے والے اور انگریزی نہ جاننے والے کاروالیو پہلے اپنے خاندان کے پہلے شخص تھے جنہوں نے ہائی اسکول سے گریجویشن کیا۔ آپ وائٹ ہاؤس میں کاروالیو کی تقریر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

سکینہ یعقوبی افغان انسٹیٹیوٹ آف لرننگ (اے آئی ایل) کے سی ای او ہیں، جنہوں نے 1995ء میں دہائیوں کی جنگ و جدل کے بعد افغان عوام کو درپیش تعلیم و صحت کے مسائل کے ردعمل میں قائم کی۔ اپنے قیام سے اے آئی ایل 12 ملین افراد کی زندگی کو بلاواسطہ یا بالواسطہ متاثر کر چکا ہے۔ یعقوبی کی قیادت میں اے آئی ایل نچلی سطح پر مقامی آبادی اور شخصیات کی مدد کرنے کے لیے ایک جدید انجمن ہے۔ وہ کری ایٹنگ ہوپ انٹرنیشنل (سی ایچ آئی) کی شریک بانی اور نائب صدر بھی ہیں اور افغانستان میں نجی تنصیبات بنا چکی ہیں: چار اسکول، ایک ہسپتال اور ایک ریڈیو اسٹیشن۔ آپ یعقوبی کی ٹی ای ڈی گفتگو یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

میک گرا-ہل ایجوکیشن کے بارے میں

میک گرا-ہل ایجوکیشن ایک تدریسی سائنس ادارہ ہے جو تعلیم کا ذاتی تجربہ فراہم کرتا ہے جو طلبا، والدین، معلمین اور پیشہ وروں کو نتائج بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ میک گرا-ہل ایجوکیشن شمالی امریکا، بھارت، چین، یورپ، مشرق وسطی اور جنوبی امریکا میں دفاتر رکھتا ہے، اور اپنے تدریسی حلوں کو تقریبا60 زبانوں میں دستیاب رکھتا ہے۔ mheducation.com پر ہمیں ملاحظہ کیجیے یا فیس بک یا ٹوئٹر پر ہمیں تلاش کیجیے۔

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے بارے میں

ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی نے امریکن ریسرچ یونیورسٹی کے لیے ایک نیا نمونہ تشکیل دیا، ایک ادارہ تخلیق کیا جو فضیلت، رسائی اور اثر انگیزی سے وابستہ ہے۔ اے ایس یو اپنا اندازہ اس سے کرتا ہے جنہیں وہ شامل کرتا ہے، نکالے گئے سے نہیں۔ اے ایس یو ایسی تحقیق کو مدنظر رکھتا ہے جو عوامی بھلائی میں حصہ ڈالے، اور اے ایس یو اپنے گرد واقع برادریوں کی معاشی، سماجی و ثقافتی قوت حیات کو بڑی ذمہ داری سمجھتا ہے۔ اپنے صدر ڈاکٹر مائیک کرو کی زیر ہدایت اے ایس یو دنیا بھر میں ترقی پسند ترین عالمی تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ اس سرفہرست تحقیقی جامعہ کے بارے میں مزید جانیں۔

روابط:
ڈینیئل سیگر
میک گرا-ہل ایجوکیشن
(646) 766-2001
dan.sieger@mheducation.com

کیری لنگن فیلٹر
ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایڈپلس
(480) 884-1541
carrie.lingenfelter@asu.edu

Latest from Blog