چوتھی ڈیجیٹل چین سمٹ فوزو، فوجیان میں منعقد ہوگی

فوزو ، چین ، 25 اپریل ، 2021 / سنہوا- ایشیاء نیٹ / — چوتھی ڈیجیٹل چائنہ سمٹ 25 سے 26 اپریل، 2021 ء تک، فوزو،صوبہ فوجیان میں منعقد ہوگی۔  چین کی سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت انڈسٹری اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی، ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن، اور فوجیان کی صوبائی حکومت کے زیر اہتمام  مشترکہ انعقاد کے لئے تیار ہے۔اس کا عملی اہتمام فوزو میونسپل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام کریں گے۔خوش آمدیدمیوزک ویڈیو خوبصورت فوزو، ایک مبارک سرزمین میں فوزو کا منظر

معیاری نشریاتی ویڈیو اور اعلی ریزولوشن والی تصاویر کے لئے برائے مہربانی ملٹی میڈیا نیوز ریلیز ملاحظہ کریں:http://news.medianet.com.au/xinhua-news-agency/4th-digital-china-summit-held-fuzhou

ڈیجیٹل چین کے نئے سفر کا آغاز کرنے والے زیادہ متحرک اعداد و شمار کے عناصر پر مبنی  تھیم کی حامل سمٹ  کی انتظامی کمیٹی نے وضاحت کہ ہے یہ سمٹ ڈیجیٹلائزیشن میں تازہ ترین کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے چین کی انفارمیشنلائزیشن ڈویلپمنٹ پالیسیوں کے اجرا کا ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ای-گورنمنٹ اور ڈیجیٹل معیشت کے نظریات اور طریقوں میں تجربات کے تبادلے، اور ڈیجیٹل چین اور ڈیجیٹل سلک روڈ کو فروغ دینے کے لئے عالمی قوتوں کو اکٹھا کرنے کا ایک موقع  فراہم کرنا ہے ۔خوش آمدیدمیوزک ویڈیو خوبصورت فوزو، ایک مبارک سرزمین میں فوزو کا منظر

فوزو کی قدیم ثقافت ہے۔ صحت مندماحولیات کے ساتھ یہ ایکسر سبز شہر ہے ۔ یہ ایک جدیدہے شہر  جو زندگی سے بھرپور ہے، اور یہ ایک خوشگوار طرز زندگی والا شہر ہے، اور ایسا شہر جو کاروبار وں کے لئے دوستانہ  اور خوش آئند ہے۔فوزوکی حکومت  شہر کے باغات اور سبز علاقوں سے ماحولیاتی پارکس اور اندرون ملک دریا کے نظام تک ہر چیز کا نظم و ضبط رکھنے میں بڑی محنت سے کام کرتی ہے۔ایسا کرنے سے ، ماحولیاتیفضا نمایاں طور پر بہتر ہوتی ہے ، اور یہفوزوکو ایک مثالی ماحول دوست اور رہنے کے لائق شہر کے بطور پیش کرتی ہے جو کہ بالکل تازہ اور فطری ہے۔ یہ واقعیفوزوکی خوبصورتی اور دلکش کا اظہار کرتی ہے۔در حقیقت ، فوزومیں ہر جانب ہم آہنگیاور خوشیوں کی تصویر ہے۔

ڈیجیٹل سمٹ کے دوران ، دورے پر آنے والوں کا خیرمقدم میوزک ویڈیوخوبصورت فوزو، ایک مبارک سرزمین،  سے کیا جائے گا  جو چین بھر میں ایک مشہور ویڈیو ہے۔ فوزو دنیا کو ایک دعوت نامہ دے رہا ہے۔

فوزو میں آپ سے ملنے کی امیدکرتے ہیں!

ماخذ: چوتھی ڈیجیٹل چائنہ سمٹ کی انتظامی کمیٹی

تصویر منسلکہ لنکس:

لنک:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389867
لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389868

‫16ویں ورلڈ لیژر کانگریس: تفریحی صنعت کو مزید آگے بڑھائیں۔

بیجنگ،21اپریل،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ بیجنگ کے اوقات کار کے مطابق،اپریل 16سے 18،2021تک،بیجنگ کےضلع پینگو میں جنھائی لیک انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے مقام پر ’’تفریح زندگی کو بہتر بناتی ہے‘‘کے موضوع پر 16ویں ورلڈ لیژر کانگریس کا انعقاد کیا گیا۔آن لائن اور آف لائن ذرائع کے ایک ملاپ کے ذریعے،تفریح کے موضوعات پر چینی اور غیر ملکی تصورات کا تبادلہ ہوا اور تفریحی کاروبار کی مختلف اقسام کی نمائش کی گئی جس کا مقصد تفریحی صنعت کو مزید آگے بڑھانا تھا۔بیجنگ پینگو ورلڈ لیژر کانگریس کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر

بیجنگ پینگو ورلڈ لیژر کانگریس 2020 کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے دفتر کے مطابق،یہ کانگریس ایک افتتاحی تقریب،ایک مرکزی فورم،اس کے ساتھ 14 چھوٹے فورم،چین(بیجنگ)انٹرنیشنل لیژر انڈسٹری ایکسپوزیشن،تقریب انعامات،نو نمایاں تفریحی سرگرمیاں اور اختتامی تقریب پر مشتمل تھی ،جس نے 110,000 سے زائدمہمانوں کو پینگو کی جانب راغب کیا۔80,000سے زائد افراد نے’’آف لائن+آن لائن‘‘ طریقوں کے ذریعے سے کانگریس میں شرکت کی۔

تفریح کے تصور کو وسعت دیتے ہوئے،کانگریس نے مثبت نتائج حاصل کیے۔

کانگریس کے مرکزی فورم میں،یو این ڈبلیو ٹی او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ژو شانگزونگ،ورلڈ لیژر آرگنائزیشن کی چیف آپریٹنگ آفیسر کرسٹینا اورٹیگا،سوشل افیئرز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اوو ژیاوٗ لی،نیشنل ڈیولپمنٹ ریفارم کمیشن،اور پیلس میوزیم کے سابق ڈائریکٹر شان ژیانگ نے دیگر کئی ماہرین اور اسکالروں کے ساتھ ’’تفریح زندگی کو بہتر بناتی ہے‘‘کے موضوع پر تقاریر کیں اور تفریحی صنعت اور تفریحی طرز زندگی کے موجودہ چلنے والے رجحانات پر گہری تفصیلات پیش کیں۔اس کے ساتھ روں 14 چھوٹے فورم میں اس نکتے پر توجہ دی گئی کہ کیسے تفریح لوگوں کی زندگی کے ساتھ قربت رکھتی ہے۔مجموعی طور پر 162 ماہرین اور اسکالروں نے کانگریس میں ماہرانہ رائے اور تحقیقی نتائج دینے کےلیے آن لائن اور آف لائن شرکت کی۔کانگریس کو چینی اور غیر ملکی ماہرین سے 342مقالے اور چینی اور غیرملکی زبانوں میں332تجزیے موصول ہوئے۔کانگریس کے بارے میں مقالے اور ویڈیوز تفریح کے تصور کی تشہیر کے لیے آن لائن موجود ہیں۔

تفریح کے تصورات کو وسعت دیتے ہوئے، کانگریس کے ثمر بخش نتائج برآمد ہوئے۔پیچ بلوسم گرینڈ اسٹیج فولک کلچر ایگزیبیشن کانگریش کے دوران منعقد کیا جارہاہے۔

کانگریس میں عوامی شرکت کے حصول کےلیے نمایاں تفریحی سرگرمیاں جیسے کہ چائنا انٹرنیشنل مائنڈ گیمز چیلنج،بیجنگ انٹرنیشنل پیچ کلچر فورم اینڈ پیچ گارڈن کالیگرافی منعقد کی گئی۔ بالخصوص، پیچ بلسموم گرینڈ اسٹیج لوک کلچر نمائش اور پیچ گارڈن خطاطی جیسی سرگرمیاں روایتی چینی ثقافت اور کچھ مغربی ثقافتوں کو منفرد خصوصیات کے ساتھ ملا دیتی ہیں ، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بیجنگ گہری ثقافتی بنیاد رکھتا ہے اور پینگو منفرد تفریحی دلکشی پر نازاں ہے۔

بیجنگ میونسپل بیورو آف کلچر اینڈ ٹورزم کے ڈائریکٹر جنرل چین ڈونگ کا اختتامی تقریب میں اپنی تقریر میں کہناتھا کہ کانگریس نے بیجنگ میں اپنے ’’دوستوں کاحلقہ‘‘بڑھادیاہے اور یہاں تک کہ چین میں بھی ایک بڑی سطح پر،اور زمان ومکان کے حدود سے آگے بڑھتے ہوئے روابط چین کی تفریحی صنعت اور بیجنگ کے ایک دوستانہ ماحول اور رہائش کے لیے ایک موزوں شہر کی حیثیت کو مزید تقویت فراہم کررہاہے۔ہم مزید بین الاقوامی دوستوں کو بیجنگ کا دورہ کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں تاکہ وہ پینگو کی تفریحی دلکشی سے لطف اٹھاسکیں۔

ذریعہ : بیجنگ پینگو ورلڈ لیژر کانگریس2020 کا دفتر برائےایگزیکٹیو کمیٹی

لنک :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389422
لنک :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=389431

‫دوسری مرتبہ ایکسپو چائنا پویلین کی مصنوعاتی سپلائر نامزد ہونے کے ناطے سے، ایرو دبئی ایکسپو 2021 کے لئے اپنی نئی مصنوعات کو سامنے لارہا ہے

بیجنگ،16اپریل،2021 /پی آرنیوزوائر / — 13 اپریل کو، پروڈکٹ لانچ ایونٹ جس کا نام کوالٹی آف ٹاپ، چوائس بائی دا ورڈ۔۔۔ ایرو 2021 دبئی ایکسپو نیو پروڈکٹ ریلیز کانفرنس ہے ایکس آر ٹکنالوجی اور اسٹریمنگ کے امتزاج کے ساتھ بیجنگ میں منعقد ہورہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فرنیچر کی صنعت ای ایکس ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ریلیز کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔ دریں اثنا “2020 دبئی ایکسپو چائنا پویلین کے لئے نامزد چینی مٹی کے برتن سینیٹری ویئر سپلائر” کا عنوان حاصل کرنے کے بعد ایرو دبئی ایکسپو میں اپنی نمائش کا آغاز کرنے کے لئے ایرو کی یہ پہلی اہم کانفرنس ہے۔ ایکس آر ٹکنالوجی کے ساتھ ایرو دبئی ایکسپو کے لئے اپنی نئی مصنوعات جیسے V8-Leo, S6-Relax سپر کلین انٹیلیجینٹ ٹوالیٹ ایہ سیریز تھرمو اسٹیٹ اسپرنکل، جیانگم سیریز آف کسٹومائز اسپیس، پریمیم کسٹم پیور کلر پروسلین وغیرہ کی سیریز جاری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایرو اپنی عالمی حکمت عملی اور 10 سالہ بیرون ملک میں تعیناتی سے متعلق منصوبہ مرتب کرنے کا اعلان کرتا ہے جو مستقبل میں عمدہ زندگی کے وژن کو بلند نظری کے ساتھ ظاہر کرتا ہے۔“A Make in China, A Select of the World–Arrow New Product Launch for 2021 World Expo Dubai”

ریٹروسپیکٹ سے لیکر 2015 میلان ایکسپو تک ایرو چین پویلین کے لئے چینی مٹی کے برتن سینیٹری ویئر اور سیرامک ٹائل کا نامزد سپلائر بن گیا۔ اور 2019 ایرو ایکسپو واپس آگیا، “2020 دبئی ایکسپو چائنا پویلین کے لئے چینی مٹی کے برتن سینیٹری ویئر کا نامزد فراہم کنندہ” بن گیا۔ اعزاز کے یہ دو ایوارڈ ایرو کے لئے صرف نشانی ہی نہیں ہیں کہ اس نے دنیا کو اپنی ٹیکنالوجی کی جدت اور اعلی معیار کو ثابت کیا بلکہ مواقع کو چیلنج کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے بین الاقوامی اسٹیج پر کھڑے ہونے کے لئے ایرو کےلئے ایک ٹکٹ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دبئی ایکسپو کے اس طرح کے پلیٹ فارم کے ساتھ اگلے 10 سالوں میں ایرو بے نظیر نگاہی کی بیرون ملک تعیناتی پر اپنی کارروائی میں تیزی لائے گا، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے زیر تحت ممالک کے تئیں کوششیں کرےگا، مشرق وسطی کی مارکیٹ میں عالمی مارکیٹ میں پیشرفت کے طور پر ترجیحات رکھےگا۔

‫ایس پی آئی گلوبل نے اسٹرائیو کی حیثیت سے نئی پہچان اختیار کرلی : ایک نئی ، جرات مندانہ اور نوخیز برانڈ کی شناخت کا آغاز

https://mma.prnewswire.com/media/1486325/Straive.jpg

سنگا پور ، 15 اپریل ، 2021 / پی آر نیوز وائر / – مارکیٹ میں نمایاں کنٹینٹ ٹکنالوجی کی حامل کمپنی ، ایس پی آئی گلوبل نے آج اپنے نئے اوتار کا اسٹرائیو (جس کا “اسٹرائیو” تلفط  کیاگیا ہے)  کے نام  سے آغاز  کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں بہت ساری پیشرفتوں کے بعد بڑے اہم حصول ، آمدنی کی نئی راہوں اور اہم کاروباری ڈویژنوں کے  مزید انضمام سمیت ،  یہ نئی برانڈ کمپنیکے منصوبے کی قدر کو بحال کرتی ہے۔

کئی برسوں سے  ، کمپنی نے اپنے آپ کو آن لائن K-12 اور اعلی تعلیم فراہم کرنے والوں ، اعلی کاروباری معلومات اور مالیاتی پلیٹ فارمز کے لئے خصوصی حل فراہم کرنے والے ، اور تحقیق اور تعلیم کے ناشرین کے لئے نمایا ں مواد پر مشتمل  خدمات فراہم کرنے والے  اور خود کو ای لرننگ حل کے ایک اہم شراکت دار کے طور پر مستحکم کیا ہے۔  2020 میں لرننگ میٹ کے حصول کے ساتھ ، اسٹرائیو کے پاس آج ایک مضبوط ایک شروع سے آخیر تک پورٹ فولیو موجود ہے جس میں مواد کی پیداوار ، ٹکنالوجی پلیٹ فارم اور ایڈ ٹیک اسپیس کی فراہمی شامل ہیں۔ اسٹرائیو تمام صنعتوں میں غیر ساختہ اعداد و شمار کی غیر استعمال شدہ صلاحیت کو بھی پہچانتا ہے۔ جس کے عین مطابق ، ایڈ ٹیک ، ڈیٹا سولیوشنز ، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن کنٹینٹ سروسز کمپنی کے طویل مدتی وژن کے بنیادی ستون تشکیل دیں گے۔

https://mma.prnewswire.com/media/1486326/Straive_Logo.jpg

نئی پہچان اختیار کرنے کا عمل  بشمول نئے برانڈکے رنگ ،  لوگو، تازہ  ترتیب شدہ  ویب سائٹ اور سماجی چینلز سمیت کمپنی کی بصری شناخت میں کئی حکمت عملی اور بتدریج تبدیلیوں کا ایک ذریعہ ہے۔ اسٹرائیو کا نام کمپنی کے اے آئی سے چلنے والے حلوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرتا ہے اور کمپنی کی جانب  سے اپنے صارفین ، ملازمین اور کمیونٹی کے لئے کمپنی کی قدر  کو مستقل طور پر بڑھانے کی جاری کوشش کی نشاندہی کرتا ہے۔نئے برانڈ کا لوگو “نقطوں کو ملاتے ہوئے” انفارمیشن کی طاقت کو بے نقاب کرنے کے لئے اسٹرائیو کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ اورنج کے  ساتھ تازہ دمکتے رنگ کا نظارہ جدت طرازی اور مہارت کی لہر کی نمائندگی کرتا ہے جو کمپنی تحقیق ، تعلیم ، ایڈ ٹیک ، فنانس ، رئیل اسٹیٹ ، ای ایس جی ، لاجسٹک ، وغیرہ کے اپنے معزز صارفین کے لئے  مہیا کرتا ہے۔

رتن دتہ ، صدر اور سی ای او ، اسٹرائیو (جو پہلے ایس پی آئی گلوبل کے نام سے جانی جاتی ہے) نے کہا ، “ہم برسوں سے  ترقی ، توسیع اور ارتقاء کے مستقل راستے پر گامزن ہیں۔ اس کی توسیع کے طور پر ، ہم اپنے نئے برانڈ  اور بصری شناخت کو لانچ کرنے کے لئے پرجوش ہیں ۔ نئی پہچان بنانا  ہمارا عہد ہے ہم اپنے دور کے بحرانی مسائل کو حل کرنے کے لئے عِلم کو بُلند کرنے کی اپنی جستجو کو بڑھاتے رہیں گے۔ “

کمپنی نے برانڈ  کودوبارہ  تیاری کو دکھانے کے لئے ایک نئی برانڈ فلم اور ایک مائکروسائٹ بھی لانچ  کی ہیں۔

اسٹرائیو (سابقہ ایس پی آئی گلوبل) کے بارے میں

اسٹرائیو (سابقہ  ایس پی آئی گلوبل ) ایک مارکیٹ کی سرکردہ کنٹینٹ ٹکنالوجی انٹرپرائیز ہے جو ڈیٹا سروسز ، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹیز (ایس ایم ای) اور ٹیکنالوجی سولیوشنز   کے متعدد میدان عمل  جیسے کہ تحقیقاتی مواد، ای-لرننگ/ایڈ ٹیک اور ڈیٹا/معلومات فراہم کرنے والوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔ دنیا بھر کے 30 ممالک میں کلائینٹ بیسڈ اسکوپنگ  کے ساتھ، اسٹرائیو کا کثیر جغرافیائی وسائل کا پول حکمت عملی کے ساتھ آٹھ ممالک – فلپائین، ہندوستان، یو ایس اے، چین، نکاراگوا، ویتنام اور  یو کے میں واقع ہے اور کمپنی کا صدر دفتر سنگاپور میں ہے۔ اگست 2017 میں شراکتی گروپ، گلوبل پرائیویٹ مارکیٹس انوسٹمنٹ منیجرز نے ایس پی آئی گلوبل میں اپنے کلائینٹس کی جانب سے سرمایہ کاری  کی تھی۔

میڈیا استفسارات کے لئے رابطہ کیجئے:

کشیتز آہوجا
لیڈ – برانڈ  اور پی آر
kshitiz.ahuja@spi-global.com

تصویر : https://mma.prnewswire.com/media/1486325/Straive.jpg
لوگو:  https://mma.prnewswire.com/media/1486326/Straive_Logo.jpg

گرم خشک سیوئیاں،ییلو کرین ٹاور اور روشن ممکنات :ووہان عالمی زائرین اور سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہاہے

ووہان ،چین،14اپریل،2021/ ژن ہوا-ایشیا نیٹ /12اپریل کے دن چین کی وزارت خارجہ نے مرکزی چین کے صوبے ہوبائی کے لیے ایک عالمی تشہیری تقریب کا انعقاد کیا۔

ووہان کی بلدیاتی حکومت کے تشہیری ادارے کے مطابق،چین میں 155 سفارت خانوں سے مجموعی طور پر 275سفیر،سفارتی اہلکاروں اوربین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان  اور چین میں 21بین الاقوامی تنظیمیں ادارے کے پریس کانفرنس ہال میں شاندار شہر ووہان کے دوسرے جنم کا مشاہدہ کرنے کے لیے تشریف لائے۔

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اس تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔تقریب کے موقع پر ان کا کہناتھا’’آج کی یہ  پریس کانفرنس سب سے بڑی تشہیری کانفرنس ہے جس میں غیر ملکی سفیروں اور نمائندگان کی سب بڑی تعداد نے شرکت کی۔جو ووہان اور ہوبائی کی عالمی وبائ سے لڑنے میں ان کی کامیابی کی بڑے پیمانے پر توثیق کرتاہے۔‘‘

ووہان میں ایک اعلی عہدیدار وانگ ژونگلین کا کہناتھاکہ ووہان ایک شاندار،سرگرم اور امید افزا شہر اور چین میں آمدورفت کا مرکز ہے۔ووہان ایک اہم صنعتی مرکز بھی ہے اور ملک کے تین ذہین آبادی پر مشتمل علاقوں میں سے ایک ہے۔

ووہان :ایک محفوظ شہر اور COVID-19 کے خلاف عالمی جنگ میں معاون

ووہان میں فرانس کے کونسل جنرل اولیور گیونواک ،کا کہناتھا کہ ووہان ایک محفوظ شہر ہے،خاص طور جب سے مئی 2018میں شہر بھر میں نیوکلک ایسڈ کی ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔

میپل لیف انٹرنیشنل اسکول-ووہان کے صدر جیف لیانگ کا کہناتھا’’ووہان دنیا بھر میں محفوظ ترین شہروں میں سےایک ہے۔‘‘

وبا سے متاثر ہونے والے پہلے شہر کی حیثیت سے،ووہان میں مسلسل 11مہینوں سے مقامی طور پر کوئی نیا کیس نہیں پایا گیاہے۔مئی 2020 میں،ووہان نے 10دن میں نیوکلک ایسڈ کی ٹیسٹنگ کی جس میں لاکھوں لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا،جس سے ووہاں ’’محفوظ ترین شہر‘‘قرارپایا۔مارچ2020 میں،’’ووہان میں تیارکردہ‘‘COVID-19کو غیر موثر کرنے والی ویکسین کی تیاری شروع کی جس کی سالانہ کھپت 100ملین سالانہ تک تھی،اور وبا کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔

ووہان : عالمی سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش مقام

گزشتہ سال میں،300سے زائد کاروبار اور 500 کمپنیوں نے کاروباری بات چیت کے لیے ووہان کا رخ کیا۔ووہان ایک نئے روپ کے ساتھ دنیا کی معروف کمپنیوں مثلا جاپان کی مٹسوبیشی اور امریکہ کی ہنی ویل کی طرح کمپنیوں کے لیے دوروں اور سرمایہ کاری کےلیے ایک مرکزی مقام بن چکا ہے۔

2020 کے اواخر تک،ووہان میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی کل تعداد 7,200 سے تجاوز کرگئی ہے،اور 500بڑی کمپنیوں کی تعداد میں 300سے تجاوز کرگئی ہے،جس اسے چین میں اول درجہ دیتی ہے۔ووہان نے باہر ممالک میں 360سے زائد کمپنیاں بنائی ہیں،جو 50سے زائد ممالک اور خطوں میں موجود ہیں۔ووہان سےچین-یورپ کا باربردار ریلوے نظام اور یوریشین براعظم کے  34سے زائد ممالک اور 76شہروں میں کا م کررہاہے،اور اس کا وزنی کنٹینر لے جانے کا اوسط چین میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید یہ کہ،ووہان عالمی دوستوں کے سلسلے میں بڑھوتری دیکھ رہاہے۔1979 میں،جب ووہان اور چاپان کا اوئٹا پہلے بین الاقوامی جڑواں شہر بنے ،تب سے ووہان نے کامیابی سے بین الاقوامی جڑواں شہروں کے تعلقات بنائے یا 58ممالک کے 113شہروں سے دوستانہ تبادلے کیے۔فرانس،امریکہ،جمہوریہ کوریا اور برطانیہ نے چین میں اپنے سفارت خانے تعمیر کیے۔روس نے ووہان میں چین کے لیے ایک نیا کونسل خانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔اس اثنا میں،ووہان چین میں موجود 20 سے زائد غیر ملکی اداروں کے نمائندہ دفاتر کا مقام ہے۔

اوپن ٹیلنٹ کے حکمت عملیوں کے ایک سلسلے نے غیر ملکی دوستوں کو ووہان سے قرابت کا ایک احساس فراہم کیا۔اس وقت،ووہان میں تقریبا 10,000 غیر ملکی مستقل شہری موجود ہیں،اور اندازہ لگایا جارہاہےکہ 2025تک یہ تعداد 20,000سے تجاوز کرجائے گی۔پوری دنیا کے لیے ایک کھلا ایک اندرونی ماحول کی تعمیر کے مقصد کے لیے،ووہان بین الاقوامی رابطہ کار مرکز میں آگے بڑھنے کےلیے زبردست اقدامات کررہاہے۔

وانگ کا کہناتھا’’ووہان میں  پورے سال کے لیے بہترین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے خوش آمدید،مشہور گرم خشک سیوئیوں کا ذائقہ چکھیے،ییلو کرین سینٹر کا دورہ کیجیئے،شہر کی ترقی کے مواقع میں حصہ لیجیئے اور ایک بہتر مسقبل کی بنیاد رکھیے۔‘‘ان کا مزید کہناتھا کہ ووہان ایک محفوظ،صحت مند،سرگرم بین الاقوامی شہر ہے جو دنیا بھر کے زائرین کے لیے کھلاہے۔

ذریعہ :ووہان کی بلدیاتی حکومت کا تشہیری ادارہ

تصویر :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=388897

‫سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے 357,809 زائرین کو 4,000 کوالٹی برانڈز کے ساتھ منسلک کردیا

گوانگ ژو، چین، 7 اپریل ،   2021/  پی آر نیوز وائر/–  چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئر (گوانگ ژو) (“سی آئی ایف ایف گوانگ ژو”) نے 31 مارچ کو اپنا انتہائی کامیاب 47 واں ایڈیشن  مکمل کرلیا۔  آٹھ دن کے دوران 750,000 مربع میٹر نمائش کی جگہ پر منعقد ہونے والے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو کے 47 ویں ایڈیشن میں 4,000 نمائش کنندگان اور 357,809 سے زائد زائرین کا خیرمقدم کیا گیا جو 2019 میں وبا سے پہلے منعقدہ ایڈیشن کے مقابلے میں 20.17 فیصد اضافہ ہے۔  اس کے ساتھ ہی سی آئی ایف ایف کے آن لائن نمائشی پلیٹ فارمز نے 7.6 ملین سے زائد ویوز حاصل کیے۔

سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے صنعت کے اوپر اور نیچے سے برانڈز اور حاضرین کو اعلیٰ درجے کے ڈیزائن اور جدید ترین اسٹائل سے لے کر مادی رجحانات اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز تک درجنوں جدید ترین تھیم پر مبنی نمائشوں اور فورمز کے ساتھ اکٹھا کیا۔ ڈیزائن سے لے کر مینوفیکچرنگ اور صارفین تک مکمل سپلائی چین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، میلے میں متعدد پہلووں کا احاطہ کیا گیا:  جیسے  کہ گھر کا فرنیچر، گھر کی سجاوٹ اور گھریلو ٹیکسٹائل، آوٹ  ڈور تفریح، دفتر کا فرنیچر، فرنیچر مشینری اور خام مال۔

چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژو ِبنگ کا کہنا ہے کہ فرنیچر کی صنعت کی طلب اور ضروریات وبا کے تناظر میں تیار ہوئی ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ رواں  برس سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے تازہ ترین حالات کے ساتھ رابطے میں ایک اپ گریڈڈ کاروباری ماڈل بناتے ہوئے اصل ڈیزائن کی قدر کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد استحکام برقرار رکھتے ہوئے معیار کو بہتر بنانا، ڈیزائن اختراع کو پروان چڑھانا، غیر معمولی گھریلو مارکیٹ کو برآمدی مواقع سے منسلک  کرنا، صنعتی چین کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل خدمات کو مزید بہتر بنانا ہے۔

رواں سال کے ابتداء میں سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے “ڈیزائن ٹرینڈز، عالمی تجارت، مکمل سپلائی چین” میں مضبوط انداز میں ایک جگہ تبدیل کرنے کی حکمت عملی کا آغاز کیا تھا جس میں فرنیچر کی صنعت میں اصل ڈیزائن کے کردار کو اجاگر کیا گیا تھا۔ نمائش میں شرکت کے لئے ملک بھر کے ممتاز ڈیزائن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا اور ڈیزائن سے متعلق تھیم پر مبنی متعدد نمائشوں اور تقریبات کی میزبانی کی گئی تھی، جیسے کہ سی آئی ایف ایف ڈیزائن اسپرنگ، سی ایم ایف ٹرینڈ ایل اے بی اور ڈی 2 ایم لیب ۔ اپنے نمائشی پلیٹ فارم کے فوائد سے مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے مختلف شکلوں میں متعدد سرگرمیوں کے ساتھ نمائش کنندگان اور معروف ڈیزائنرز کے درمیان تعلق کو مضبوط کیا۔

سرحد پار تعاون کو بااختیار اور مستحکم بنانے کے لیے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے تجارتی مواقع تلاش کرنے کے لیے متعدد فورمز اور تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔ اس کے علاوہ سی آئی ایف ایف نے رواں سال بیرون ملک خریداروں کے لئے ایک آن لائن میٹنگ کا بھی اہتمام کیا تھا جس میں نمائش کنندگان کے لئے ایک کلاؤڈ بیسڈ برج بنایا گیا تاکہ وہ بیرون ممالک میں مقیم تاجروں سے رابطہ قائم کرسکیں جو ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکتے اور ملکی اور بین الاقوامی ترقی کے مواقع شیئر نہیں کرسکتے تھے۔ مکمل سپلائی چین کو مربوط کرکے اور اپنے اومنی چینل وسائل میں ٹیپ کرکے سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے وبا کے بعد کے دور میں جدت طرازی اور ترقی کو اپنانے کے لئے دنیا کی فرنیچر صنعت کی حمایت کی ہے۔