متفرق
شہر

ایرانی صدر کا دورہ لاہور ہائیکورٹ میں تعطیل،سندھ ہائی کورٹ کھلی

 کراچی(پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ایرانی صدر کے دورے کے پیش نظر منگل کے روز کراچی میں عام تعطیل کے باوجود عدالتیں کھلی رہیں۔ رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق غیر ملکی معززین کی کراچی آمد کے باعث وکلا اور مقدمے کی فریقین کو مشکلات پیش آسکتی ہیں، لیکن  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ غیر حاضر ہونے کے سبب کسی وکیل یا فریق کے خلاف منفی آرڈر نہ کیا جائے دوسری طرف ایرانی صدر کے دورہ لاہور کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ نے منگل کو مقامی سول اور سیشن کورٹس

قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم فیصلہ کو50 سال مکمل

کراچی(پی پی آئی) تحفظ ختم نبوت  فورم نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم فیصلہ کو پچاس سال مکمل ہونے پر اس برس7ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوت بطورگولڈن جوبلی منا نے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  تحفظ ختم نبوت  فورم  کے سربراہ محمد انور پٹنی  نے بتایا کہ اس روزختم نبوت ریلیاں نکالی جائیں گی، 7 ستمبر سے پہلے ملک بھر میں  تحفظ ختم نبوت کانفرنسیں منعقد ہوں گی جس سے تحفظ ختم نبوت  فورم  کے مرکزی رہنما نیزمختلف دینی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں عالمی یوم ارض منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) زمین کے تحفظ کا عالمی دن ملک بھر میں 22اپریل کو منایا گیا،پی پی آئی کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ماحولیات کی تنظیموں اور اداروں نے اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا  اورصاف ستھرے ماحول کی اہمیت واضح کی۔

اضلاع کی خبریں

بٹگرام میں چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

بٹ گرام(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے شہر بٹگرام میں کس پل چیک پوسٹ پرمنگل کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار امجد حسین شاہ شہید ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا بعد ازاں جسد خاکی کو پولیس لائن بٹگرام لایا گیا اور ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ شہید پولیس کانسٹیبل  امجد حسین شاہ کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دیگئی ہے، ضلع کے داخلی خارجی راستوں پر چیکنگ کر نے والے ضلعی پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

جرائم کی نیوز

تربت میں نامعلوم افرادکی فائرنگ،2 افرادہلاک،ملزمان فرار

تربت(پی پی آئی) تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا  اور فرار ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ تربت کے علاقے ڈھنک میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کی

 جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش ناکام،مسافر آف لوڈ

اسلام آباد(پی پی آئی)ایف آئی اے نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے  کی کوشش مسافر کی ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن  نے  اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی مسافر کی  کوشش ناکام کردی، پی پی آئی کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر TK711 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا جبکہ ملزم ساجد عباس کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزید کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 مزید اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن

خیبرپختونخوا میں بارشیں: مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 63 افراد جاں بحق جبکہ 78 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 بچے 15 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 37 مرد، 24 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 3 ہزار 202 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 477 گھر مکمل

ٹیکس نہ بڑھایا تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا: وزیر خزانہ

ٓاسلام آباد(پی پی آئی) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری اداروں کینقصان کا حجم دس کھرب روپیہے، ٹیکس بیس نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف کی شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا، ایف بی آر نظام  ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں، بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے۔محمداورنگزیب کا کہنا تھا