آئی سی سی کر کٹ لیگ ڈویژن 5کا فائنل جر سی نے جیت لیا

متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کی میزبانی مل گئی

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 98روپے سے نیچے آگئی

کشمیر بینک نے خطے میں خواتین کی فلاح کے لیے مر بوط پروگرام تیار کیا ہے: فضل الرحمان

سنو بوردنگ چمپیئن شپ : کینیڈا اور اٹلی کے ایتھلیٹس کی بر تری

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

آئی سی سی کر کٹ لیگ ڈویژن 5کا فائنل جر سی نے جیت لیا

کوالالمپور: آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 5کے فائنل میں جر سی نے ملا ئیشیا کو 71رنز سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے ورلڈ کرکٹ لیگ کے فائنل میں جر سی نے ویٹکنز کی شاندار سنچری کی بدولت ملائیشیا کو 71رنز سے شکست دے دی۔ ملائیشیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں 248رنز کا ہدف دیا ، جواب میں جرسی کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف باآسانی حاصل کیا ۔ آئی سی سی نے دونوں ٹیموں کو ڈویژن 4میں ترقی دی ہے۔

مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کو آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کی میزبانی مل گئی

ممبئی: انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل ) کا ساتواں ایڈیشن16اپریل سے یکم جون کو مشترکہ طور پرمتحدہ عرب امارات اور بھارت میں منعقد ہو گا ۔ بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بدھ کو اعلان کیا کہ بھار ت عام انتخابات کے باعث آئی پی ایل کے سولہ اپریل سے 30اپریل تک ابتدائی16 میچز متحدہ عرب امارات میں جبکہ بقیہ میچز بھارت میں ہوں گے تاہم ضرورت پڑنے پر بنگلہ دیش میںبھی میچز کھیلے جائیں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق اگر یکم سے12مئی تک بھارت میں عام انتخا بات کی وجہ سے میچز کا انعقاد ممکن نہیں ہوا تو وہ میچز بنگلہ دیش میں کرادیے جائیں گے۔ بی سی سی آئی نے بھارتی وزارت داخلہ سے استدعا کی ہے کہ جن ریاستوں کے شہروں میں انتخابات کا عمل مکمل ہوچکا ہو وہاں پر آئی پی ایل کے میچز کر انے کی اجازت دی جائے ۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری پٹیل کے مطابق بورڈ کو مختلف پیچیدگیوں کا بخوبی علم ہے لیکن امید ہے کہ تمام معاملات سدھر جائیں گے ۔ بی سی سی آ ئی کے سیکر ٹری نے مزید کہا کہ جونہی 13مئی کو بھارت میں انتخابات کا عمل مکمل ہو گا اگلے تما م میچز انڈیا میں ہوں گے ۔

مزید پڑھیں

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 98روپے سے نیچے آگئی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ30 پیسے کمی سے 98روپے سے بھی نیچے آگیا، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت انٹربینک کے مساوی ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں مزید ایک روپے30پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انٹربینک میں ڈالر نو ماہ کی کم ترین سطح98روپے70 پیسے پر آ گیا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے30 پیسے کم ہو کر آٹھ ماہ بعد 98 روپے70 پیسے کا ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کویت اور سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت اور غیرملکی انفلوز آنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ رواں ماہ عالمی مالیاتی فنڈ سے پچپن کروڑ ڈالر کی تیسری قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں

کشمیر بینک نے خطے میں خواتین کی فلاح کے لیے مر بوط پروگرام تیار کیا ہے: فضل الرحمان

مظفر آباد: بینک آف آزاد جموں و کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر بینک نے آزاد خطہ میں خواتین کی معاشی خود کفالت کے مربوط پروگرام تیار کئے ہیں ۔تا کہ خواتین کشمیر بینک کی سکیموں سے مستفید ہو کر آزاد ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ریاست میںکشمیر بینک نے اپنی نوعیت کی پہلی بینک برانچ کھولی ہے جبکہ مزید شہروں میں خواتین برانچز کھولی جا رہی ہیں۔ عالمی یوم خواتین پر ایک پیغام میں انھوں نے کہا کہ بینک نے ”خود کفیل خواتین، خوشحال کشمیر “ کا سلوگن پیش کیا ہے۔ اس ویژن کے تحت خواتین کے لئے مائیکرو کریڈٹ ، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کی متعدد سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔ خواتین کی معاشی خود کفالت کے لئے بینک انھیں آسان شرائط اور کم شرح منافع پر قرضے دے گا۔ خواتین کے لئے کشمیر بینک کی کاروباری سکیموں میں سلائی کڑھائی اور زری کام، گبہ سازی، شال و اونی سویٹر بنائی، ڈیکوریشن سامان، بوتیک، چھوٹی دوکان، خواتین تعلیمی اداروں میں کیفے ٹیریا،گھریلو بیکری و خورد و نوش کی اشیاءکی فراہمی، گھریلو دستکاری، گھریلو باغبانی، مرغبانی، بھیڑ بکریاں ، گائے بھینس پالنا، پارلر، ٹیوشن سینٹر / کمپیوٹر سینٹر زاور ڈے کئیر سنٹرز شامل ہیں۔ کشمیر بینک کے ایم ڈی نے کہا کہ بینک ریاست کے دارالحکومت میں عالمی یوم خواتین پر منعقد ہونے والی واک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لےا۔ جس کا مقصد خواتین کی عزت و احترام کا اعتراف اور انہیں معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی مہم کی تشہیر اور عوامی آگہی تھا۔

مزید پڑھیں

سنو بوردنگ چمپیئن شپ : کینیڈا اور اٹلی کے ایتھلیٹس کی بر تری

سوئٹزرلینڈ: سوئٹزرلینڈ سنو بورڈنگ چیمپئن شپ میں کینڈا اور اٹلی کے اتھلیٹس سبقت لے گئے۔ سنوبورڈنگ چیمپئن شپ میں مروں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے کرائے گئے۔ خواتین مقابلوں میں سوچی اولمپک کی سلور میڈلسٹ اسکیئرڈمیلٹس ڈومینک پہلے نمبر پر، فرانس کی موئینینلی دوسری،بلغاریا کی جیکویل الیگزینڈرا کی تیسری پوزیشن رہی۔ اولمپئین سیمکووا ایوا کو حادثے کے باعث ایونٹ سے باہر ہونا پڑا۔ مردوں کے مقابلے میں اٹلی کے کورڈی فابیو نے میدان مارا۔ فن لینڈ کے لین فورسینٹن دوسری اور کینڈا کے کرسٹروفر تیسری پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔ مجموعی برتری پر اٹلی کے وزن ٹینو مرکا قبضہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کا بی سی سی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم

دبئی: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے آئی پی ایل کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل کر نے کے بھارتی کر کٹ بورڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ ڈیوڈ رچرڈ سن کا کہناہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں منعقد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے عوام اور اس خطے کے لیے بہت اچھی خبر ہے ، اس ٹورنامنٹ کا متحدہ عرب امارات میں انعقادکامیاب سیزن ثابت ہوگا اس پہلے متحدہ عرب امارات میںآئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائر میچز اور انڈر 19ورلڈ کپ 2014کا کامیاب انعقادہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر یو اے ای کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بھی نیک شگون ثا بت ہوگی جو بنگلہ دیش میں ہو نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2014اور آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ 2015میں حصہ لے رہی ہے۔ رچرڈسن نے مزید کہا کہ آئی سی سی اپنے ہیڈ کوارٹر میں آئی پی ایل کے میچز کرا نے کے لیے تیا رہے ،ٹورنامنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آئی سی سی متحدہ عرب امارات میں میچز کے انعقاد میں مدددے گی اور اینٹی کرپشن سمیت تما م خدما ت فراہم کر نے کو تیا رہے ۔ رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں موجود کر کٹ کے شائقین کے لیے یاد گار ایونٹ منعقدکرانے لیے آئی سی سی اور بی سی سی آ ئی کے لیے ایک اچھا موقع بھی ہو گا۔

مزید پڑھیں