کھیل - Page 5

پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی۔تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز 4 سے 18 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔پی سی بی ترجمان کے مطابقیہ دورہ 25-2024 کے موسم گرما میں آسٹریلیا کے وائٹ بال شیڈول کا آغاز ہوگا۔اس دورے میں چھ میچ  4 سے 18 نومبر 2024 تک چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان ٹیم تقریبا 11 ماہ کے وقفے کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کررہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق تین میچوں کی مینز ون ڈے سیریز 4 نومبر سے مشہور میلبرن کرکٹ گراونڈ میں شروع ہوگی۔ اس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اور10 نومبر کو پرتھ میں مدمقابل ہونگی۔ پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کی سرزمین پر 2016 میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی جو آسٹریلیا نے جیتی تھی۔

1 3 4 5 6 7 171