کھیل - Page 8

پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی2مرحلوں میں جدید تعمیرکا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز، ری ہیبلیٹیشن  سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلے  پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی،  سینٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے۔ا سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی، انڈور جمنازیم، بیڈمنٹن ہال، ہاسٹلز کی تعمیر، ری ہیبلیٹیشن سینٹر منصوبے میں شامل ہیں، نئے آفس کی تعمیر، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور نصب اور نئے روڈز بھی تعمیر کئے جایئنگے جبکہ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ اوریہ  ایک سال میں مکمل ہوگا۔

1 6 7 8 9 10 174