متفرق
شہر

 دہشتگردوں کے حملوں کی صرف مذمت ہی نہیں جواب بھی دیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کے حملوں کی صرف مذمت ہی نہیں جواب بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اکٹھی ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس حملے کی خاموشی سے مذمت نہیں کریں گے بلکہ جواب دیں گے، ہم اس حملے کا ایسا جواب دیں گے کہ یاد رکھا جائے گا۔بتایا

بارکھان: کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،درخت راکھ

بارکھان(پی پی آئی) کوہلو سرحدی پہاڑی سلسلے کوہ جاندران کے جنگلات میں آگ لگ گئی۔رپورٹس کے مطابق آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے باعث نایاب جڑی بوٹیوں، قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہفتے کی دوپہر سے پہاڑی علاقے میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے، انہوں نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں جو آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان

نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا منفرد پروگرام ہے: مریم نواز

لاہور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگہبان رمضان پیکج پنجاب کی تاریخ کا پہلا اور منفرد پروگرام ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ نگہبان رمضان پیکج میں شفافیت کیلئے کیو آر کوڈ پرنٹ کیا ہے، عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خدمت کا سفر نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوچکا ہے،عوام کو معاشی ریلیف کیلئے تمام ممکنہ اقدام کریں گے، 64 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کی ترسیل ن لیگ کا ریکارڈ ہے۔سوا تین کروڑ سے زائد افراد کے

اضلاع کی خبریں

بالائی سندھ  کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 2مغوی بھائی بازیاب

جیکب آباد(پی پی آئی)بالائی سندھ  کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کومسلسل جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں کامیابی حاصل،لڈھڑ بیلو سے اغوا ہونے والے دو مغوی بھائی بازیاب کر لیے گئے۔  پولیس ترجمان  کے مطابق مغوی دونوں بھائیوں ظہور احمد اوررجب احمد کو ایک روز قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔  مغویوں کی بازیابی آندل سندرانی کے کچے کے علاقے سے ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق  ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ پولیس خفیہ اطلاع پر جدید اسلحہ کے ہمراہ کچے کے علاقے میں موجود تھی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گھیرا تنگ

جرائم کی نیوز

اے این ایف کی کارروائیاں، 125 کلومنشیات برآمد، 18ملزمان گرفتار،مقدمات درج

کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے13 کارروائیوں میں 125 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 18 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، لاہور، ملتان، پشاور، گجرات،چاغی، اسلام آباد،درہ آدم خیل، اٹک، جامشورو میں کی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 105کلو  800گرام چرس، 7 کلو افیون،7 کلو500گرام ہیروئن برآمد کی گئی،ایک اور کارروائی میں ایک کلو700گرام آئس، ایک کلو مشکوک مواد برآمدکیاگیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں 350 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

  پولیس موبائل پرحملے کی رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا سے طلب

پشاور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ منگل کی صبح پشاورپولیس لائن میں ادا کردی گئی، جنازے میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس افسران نے شرکت کیں۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید سپاہیوں کوسلامی دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ولیس شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، حکومت شہداکے لواحقین کوتنہانہیں چھوڑے گی۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مچنی

اٹک میں شیرخوار بیٹا ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرنیوالا شقی القلب باپ اور خریدارگرفتار

اٹک(پی پی آئی) اٹک میں چار ماہ کے بچے کی خریدو فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ڈی پی او اٹک کیمطابق ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض حسن نے اپنا بیٹا ملازم حسین کو فروخت کیا تھا، بچے کی عمر چار ماہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ  بچے کو بازیاب کروا کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

نیوکراچی میں باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں  عارف نامی شخص نے اپنے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی، تمام افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پی پی آئی کے مطابق  عارف نامی شخص نے بچوں کو گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے جا کر خود سوزی کی کوشش کی۔آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بچوں

اے این ایف کی کارروائیاں، 122 کلومنشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اے این ایف نے ملک بھر میں 11 کارروائیوں کے دوران 122 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ12ملزمان گرفتار کیے گئے۔اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، پشاور، لاہور، خیبر، فیصل آباد، بلوچستان،پشاور،گلگت اورجہلم میں کی گئیں، کارروائی کیدوران 43 کلو افیون،22 کلو میتھا ڈون،54 کلو900گرام چرس برآمدکی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 2 کلو50 گرام آئس، 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، کارروائی میں تین 30 بور پستول بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ بھی برآمدکئے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات