متفرق
شہر

جرمنی میں قتل پاکستانی شہری فہیم الدین کراچی  میں سپرد خاک

 جرمنی میں قتل کئے گئے پاکستانی شہری فہیم الدین کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی جہان اسے پیر کے روز سپرد خاک کردیا گیا۔ٰٓفہیم الدین کوجرمنی میں اسکے گھر میں گھس کر ایک جنونی نے چاقو سے نشانہ بنایا، جس سے اٹھاون سالہ فہیم الدین جاں بحق جبکہ اہلیہ اور بیٹی شدید زخمی ہوئیں۔مقتول کی میت کراچی منتقل کی گئی،پی پی آئی کے مطابق فہیم الدین کے ورثا نے کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل سے میت وصول کی۔مقتول فہیم کے بھائی وجیہ الدین  نے کراچی ایئر پورٹ پر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فہیم الدین 1992

پرندوں کاعالمی دن ہر سال کی طرح امسال بھی آج منایاجائے گا

کراچی(پی پی آئی)پرندوں کاعالمی دن ہر سال کی طرح امسال بھی19مارچ کو منایاجائے گا اس دن کو منانے کا مقصد معدوم ہوتے پرندوں کی اقسام کو محفوظ رکھنا اور ان کی نسل کشی کو روکنا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ وائلڈلائف نے کراچی میں چڑیوں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے گنتی شروع کردی ہے، پی پی آئی کے مطابق سندھ وائلڈلائف کے اس اقدام کو جنگلی حیات سے لگاورکھنے والے شہریوں   نے بہت سراہا ہے اور توجہ دلائی ہے کہ اگلے برس تتلیوں اور گلہریوں کی بھی گنتی کی جائے جووکنکریٹ کے شہر کراچی میں تیزی سے ختم

 کراچی میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، شہری پریشان

کراچی(پی پی آئی)رمضان المبارک میں منافع خوربے لگام ہوگئے،ہفتے کے اختتام پربھی سبزیاں سستی نہ ہوسکیں تووہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی کنٹرول سے باہرہیں، پی پی آئی کے مطابق سبزی فروشوں نے من مانی قیمتیں مقررکرکے سرکاری نرخ نامہ کوپس پشت ڈال دیاگیا۔کراچی میں سبزی اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ سفید پوش طبقہ سحر و افطار کے لیے خریداری سے کترانے لگا،آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری پرائس لسٹ پر عمل نہیں ہورہا۔

اضلاع کی خبریں

بالائی سندھ  کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن میں 2مغوی بھائی بازیاب

جیکب آباد(پی پی آئی)بالائی سندھ  کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کومسلسل جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں کامیابی حاصل،لڈھڑ بیلو سے اغوا ہونے والے دو مغوی بھائی بازیاب کر لیے گئے۔  پولیس ترجمان  کے مطابق مغوی دونوں بھائیوں ظہور احمد اوررجب احمد کو ایک روز قبل ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔  مغویوں کی بازیابی آندل سندرانی کے کچے کے علاقے سے ہوئی۔ پی پی آئی کے مطابق  ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ پولیس خفیہ اطلاع پر جدید اسلحہ کے ہمراہ کچے کے علاقے میں موجود تھی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران گھیرا تنگ

جرائم کی نیوز

اے این ایف کی کارروائیاں، 125 کلومنشیات برآمد، 18ملزمان گرفتار،مقدمات درج

کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے13 کارروائیوں میں 125 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 18 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، لاہور، ملتان، پشاور، گجرات،چاغی، اسلام آباد،درہ آدم خیل، اٹک، جامشورو میں کی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 105کلو  800گرام چرس، 7 کلو افیون،7 کلو500گرام ہیروئن برآمد کی گئی،ایک اور کارروائی میں ایک کلو700گرام آئس، ایک کلو مشکوک مواد برآمدکیاگیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں 350 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

  پولیس موبائل پرحملے کی رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا سے طلب

پشاور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ منگل کی صبح پشاورپولیس لائن میں ادا کردی گئی، جنازے میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس افسران نے شرکت کیں۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید سپاہیوں کوسلامی دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ولیس شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، حکومت شہداکے لواحقین کوتنہانہیں چھوڑے گی۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مچنی

اٹک میں شیرخوار بیٹا ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کرنیوالا شقی القلب باپ اور خریدارگرفتار

اٹک(پی پی آئی) اٹک میں چار ماہ کے بچے کی خریدو فروخت کرنے والے 2 ملزمان گرفتارکرلیے گئے۔ڈی پی او اٹک کیمطابق ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض حسن نے اپنا بیٹا ملازم حسین کو فروخت کیا تھا، بچے کی عمر چار ماہ ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ  بچے کو بازیاب کروا کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔

نیوکراچی میں باپ نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی

کراچی(پی پی آئی)شہر قائد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نیو کراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں  عارف نامی شخص نے اپنے تین بچوں سمیت خود کو آگ لگا لی، تمام افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں عارف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پی پی آئی کے مطابق  عارف نامی شخص نے بچوں کو گھر کے قریب گراؤنڈ میں لے جا کر خود سوزی کی کوشش کی۔آگ سے جھلس کر باپ اور تین بچے شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بچوں

اے این ایف کی کارروائیاں، 122 کلومنشیات برآمد،12 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(پی پی آئی) اے این ایف نے ملک بھر میں 11 کارروائیوں کے دوران 122 کلو منشیات برآمدکرلی جبکہ12ملزمان گرفتار کیے گئے۔اے این ایف حکام کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، پشاور، لاہور، خیبر، فیصل آباد، بلوچستان،پشاور،گلگت اورجہلم میں کی گئیں، کارروائی کیدوران 43 کلو افیون،22 کلو میتھا ڈون،54 کلو900گرام چرس برآمدکی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 2 کلو50 گرام آئس، 100 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، کارروائی میں تین 30 بور پستول بمعہ 7 میگزین اور 15 راؤنڈ بھی برآمدکئے گئے۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات