نیٹو کنٹینرز پر مسلح افراد کی فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق

خیبرپختونخواہ میں نئی ٹریفک پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دےدی گئی

پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ رشید ملک نے جیت لی

اسلام آباد کچہری واقعہ پر پورے ملک میں وکلاءیوم سیاہ منائیں گے

کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرزکے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

لنڈی کوتل:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 8 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

نیٹو کنٹینرز پر مسلح افراد کی فائرنگ، ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق

جمرود: جمرود میں نیٹو کنٹینرز پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ منگل کے روز خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے نواحی علاقے سوکمر میں مسلح افراد نے نیٹو کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بعد ازاں ایف سی کی بھاری نفری موقع واردات پر پہنچ کر کنٹینر کو قبضے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں

خیبرپختونخواہ میں نئی ٹریفک پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دےدی گئی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا ہ پرویز خٹک نے موٹر وے اور ہائی وے پولیس کی طرز پر خیبرپختونخوا ہ میں نئی ٹریفک پولیس فورس قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے جاری اعلامئے کے مطابق ٹریفک پولیس فورس پشاور کو محفوظ، سرسبز اور خوب صورت شہر بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئی فورس ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوگی، نئی پولیس فورس کے قیام کیلئے 58 کروڑ 16لاکھ روپے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ نئی ریفک پولیس فورس میں 900 پولیس افسران اور اہل کار بھرتی کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں

پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ رشید ملک نے جیت لی

لاہور: پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ رشید ملک نے منیر عاشق کو ہرا کر جیت لی۔رشید ملک کہتے ہیں کہ حکومت کی سرپرستی کی صورت میں ہی بہترین ٹینس پلیئرز سامنے لائے جاسکتے ہیں۔ باغ جناح لاہور کے ٹینس کورٹ میں ہونیوالی چھ روزہ چیمپئن شپ میں مختلف ایج گروپ کے مقابلے ہوئے۔مینز سنگل میں رشید ملک نے منیر عاشق کو چھ ایک چھ ایک لیڈیز سنگل میں اوشنا سہیل نے ردا خالد کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کئے۔انڈر 18میں میاں بلال،انڈر فورٹین میں حمبل،انڈر ٹوائیلو میں نالعین عباس،انڈر ٹین میں عبداللہ عدنان فاتح رہے۔رشید ملک کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی ملنے کی صورت میں ہی ٹینس میں نیا ٹیلنٹ اور چیمپیئن سامنے آئیں گے۔ آخر میں سپانسر ادارے کے حکام نے چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد کچہری واقعہ پر پورے ملک میں وکلاءیوم سیاہ منائیں گے

اسلام آباد: اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشتگردی کے المناک واقعے پر اسلام آباد بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل نے آج (منگل )ملک بھر میں یوم سوگ، یوم سیاہ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل رمضان چوہدری اور سپریم کورٹ بار کونسل صدر کامران مرتضیٰ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں اسلام آباد واقعہ پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ملک بھر کی عدالتوں اور وکلاءسے اپیل کی ہے کہ اس ہڑتال کو کامیاب بنایا جائے اور اس کی بھرپور طریقے سے اس کی مذمت کی جائے۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار اور کچہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ رمضان چوہدری نے کہا کہ ایک عرصے سے وکلاءاور ججز کو دہشتگردوں کی جانب سے واضح دھمکیاں دی جا رہی تھیں تاہم حکومت نے اس حوالے سے ان کی سکیورٹی کے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر اسلام آباد اور دیگر شہروں میں قائم عدالتوں اور وکلاءچیمبرز میں سکیورٹی کو بہتر بنائیں جبکہ سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے وکلاءکے ورثاءکو معاوضے کی ادائیگی کی جائے اور وکلاءاور ججز کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ ادھر ملک بھر کے وکلاءنے بھی عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وکلاءنے اعلان کیا ہے کہ وہ اس کھلی دہشتگردی کیخلاف منگل کو عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے وکلاءیوم سیاہ منائینگے۔

مزید پڑھیں

کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرزکے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹڈ چھاپے،21 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔شہر قائد میں کالعدم تنظیم کے کارندوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کا آپریشن جاری ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈآپریشن کئے اور کالعدم تنظیم کے کارندوں ، گینگ وار سمیت21 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ رینجرز نے دھوبی گھاٹ لیاری ، مجاہد کالونی ، لاسی گوٹھ ، مسرت کالونی ، ناتھا خان ، کٹی پہاڑی اور جمعہ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے۔

مزید پڑھیں

لنڈی کوتل:ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 اہلکار جاں بحق 8 زخمی

لنڈی کوتل: لنڈی کوتل کے علاقے سدو خیل میں پاک افغان شاہراہ پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے، دھماکے میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف سی کی گاڑی لنڈی کوتل سے جمرود جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ بھی کی۔

مزید پڑھیں