متفرق - Page 284

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد کردیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرکے تحریک انصاف کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی نے چار مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

رینجرز کی کاروائی،منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ناکام، 6 بھارتی گرفتار

راولپنڈی(پی پی آئی)رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا۔بھارتی اسمگلرز/جرائم پیشہ افراد منشیات، ہتھیار اور ایمونیشن پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے

More