متفرق - Page 288

بخاری کمرشل میں ترقیاتی کام کرانے پر کور کمانڈ کراچی کے مشکور ہیں ‘  محمد جمیل

کراچی(پی پی آئی)ڈی ایچ اے فیز II کمرشل ایریا وارڈ III کے کونسلر اور پارلیمانی لیڈر محمد جمیل نے بخاری کمرشل اور کلفٹن بلاک 8 میں صادق اسپورٹس کلب کے ترقیاتی کام مکمل ہونے پر کور کمانڈر کراچی’ اسٹیشن کمانڈر’ سی ای او اور وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ دونوں علاقوں میں ترقیاتی کام کسی سیاسی پارٹی یا کسی خاص منتخب نمائندے کی کوشش یا سفارش سے نہیں بلکہ کور کمانڈر کراچی کی ہدایت’ وائس پریذیڈنٹ’ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن اور تمام منتخب نمائندگان کی اجتماعی جدوجہد سے مکمل ہوئے ہیں ‘ یہ فیصلہ گزشتہ بارشوں میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے اور دستیاب بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا چونکہ بخاری کمرشل بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سرفہرست تھا لہٰذا اسی وجہ سے یہاں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا’ فیز ٹو کمرشل ایریا چونکہ سب سے بڑا کمرشل ایریا ہے جس کے ترقیاتی کاموں کیلئے بڑا بجٹ درکار ہے اس لئے ہم نے ترقیاتی کاموں کی ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر کاموں کو مرحلہ وار ترتیب دیا ہے’پی پی آئی کے مطابق انھوں نے کہا کہ  ان شااللہ بجٹ کی دستیابی پر ہر کمرشل ایریا میں ترقی کام کئے جائیں گے اس سلسلے میں سی بی سی کی ٹیم  سرگرم عمل ہے’ نیز الحمدللہ دو سال کی مسلسل جدوجہد سے فیز ٹو ایکسٹینشن میں گیس کی 40 سال پرانی پائپ لائن کی جگہ نئی پائپ لائن گرانٹ کروا لی گئی ہے جس کا بجٹ بھی منظور ہو گیا ہے اور ان شا  اللہ عنقریب کام کا آغاز ہو جائے گا’  کونسلر اور پارلیمانی لیڈر محمد جمیل نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیراعلیٰ کے مشیر نجمی عالم اور رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ کا  بھی شکریہ ادا کیا۔