متفرق - Page 6

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد

اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی الیکشن پر مسلسل تیسری بار اعتراض عائد کردیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرکے تحریک انصاف کو 30اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی نے چار مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن سے جلد از جلد پارٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 2 دسمبر کو ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 20 روز میں نئے پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین سمیت تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

 بارہمولہ، سوپورمیں بھارتی فوجیوں کا محاصرہ،چادر،چار دیواری کا تقدس پامال

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پیر کے روز بارہمولہ، سوپورمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ بھارتی فوج اور پولیس نے یہ کارروائیاں مشترکہ

More
1 4 5 6 7 8 1,286