لندن: ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کھیلوں کے فروغ کے لیے میدان میں آ گئیں۔ کیٹ مڈلٹن نے سپورٹس چیرٹی ایواڈ میں خصوصی شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مستقبل میں کھیلوں کے فروغ کے لیے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں برطانیہ کی سولہ سالہ شوٹر ایمبر ہل کو اعزازی انعام سے نوازا گیا۔ برطانوی شوٹر اولمپک مزید پڑھیے
Archive for نومبر, 2013
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کر دیئے۔جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 18 رکنی وفد دو دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گا،ٹورنامنٹ کا باقاعدہ مزید پڑھیے
لندن: برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ وکٹوریا کا سونے اور ہیروں سے جڑا تاج نیلامی کے لیے پیش کیا جائیگا۔برطانوی فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ وکٹوریا نے یہ قیمتی تاج ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ شادی کرتے وقت پہنا تھا،تاج کی قیمت 18 ہزار پونڈ سے25ہزار پونڈ تک رکھی گئی ہے۔تاج کو لندن میں پانچ دسمبر کو ہونے والی نمائش میں نیلام کیا جائیگا۔
ممبئی: سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیے گئے۔ ٹنڈولکر ساﺅتھ ایشیا ریجن کیلئے پہلے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔ ٹنڈولکر خطے میں صحت و صفائی کے فروغ کے حوالے سے کام کریں گے۔ انہیں دو برس کیلئے خطے کا ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ٹنڈولکر نے اپنے بیان میں کہا کہ یونیسیف مزید پڑھیے
لاہور: گیارہویں ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ تیس نومبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی ۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت سری لنکا، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی، ہر ٹیم تین تین میچز کھیلے گی۔انہوں نے بتایا کہ وہ پنجاب سٹیڈیم مزید پڑھیے
کولمبو: سری لنکا کے سابق مایہ ناز بلے باز رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں دنیا کے خطرناک بولرز ہیں اور وہ کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں البتہ پاکستان کی بیٹنگ لائن غیر مستحکم ہے۔ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ بہت مضبوط ہے لیکن بولنگ سائیڈ کمزور ہے۔ بھارت کو بھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے لئے سخت مشکلات کا سامنا مزید پڑھیے