سنگاپور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تشکیل نو کا منصوبہ اکثریت سے منظور کر لیا۔ اب کرکٹ کی عالمی تنظیم پر تین بڑوں کی اجارہ داری ہو گی۔اجلاس میں آئی سی سی کے دس ممالک بورڈز کے سربراہان اکٹھے ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر متنازعہ مسودے یعنی "بگ تھری ” معاملے پر ووٹنگ کی گئی۔ تین بڑوں کا ساتھ دینے کے لیے پہلے ہی سات بورڈز اپنے ہتھیار ڈال چکے تھے۔ مزید پڑھیے
Archive for فروری 8th, 2014
لندن: سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن کی پاپ اسٹار اہلیہ جیسیکا ٹیلر اپنے شوہر کے خلاف بعض باتیں پھیلانے پر سابق انگلش فاسٹ بالر ڈومینک کارک سے ٹوئٹر پر الجھ پڑیں۔ واضح رہے کہ سابق پیسرنے دعویٰ کیا تھا کہ تجربہ کار کھلاڑی کو کپتان الیسٹر کک سے ایشز سیریز کے سڈنی ٹیسٹ کے دوران جھگڑے کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔
آکلینڈ: آکلینڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز بلے بازوں کے لیے تباہ کن رہا، مجموعی طورپر 17 وکٹیں گرگئیں۔ بھارت کے202 پر آﺅٹ ہونے کے بعد کیوی ٹیم105رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ایڈن پارک آکلینڈ میں بھارت نے اپنی پہلی نا مکمل اننگ 130 رنز چار وکٹ پر شروع کی۔ بقیہ 6 کھلاڑی اسکور میں72 رنز کا اضافہ کرسکے۔ اور پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ روہیت شرما 72 رنز مزید پڑھیے
سوچی: چین سے تعلق رکھنے والی دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ یوجینگ کولہے میں چوٹ کی وجہ سے سوچی سرمائی اولمپکس سے دستبردار ہوگئیں ۔ 28سالہ یوجینگ نے ایڈلر ایرینا میں خواتین کی 500میٹر اور 1000میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا تھا ۔ انٹرنیشنل اسکیٹئنگ یونین کے ترجمان کیبالکو نے تصدیق کی ہے کہ یوجینگ زخمی ہونے کے باعث مقابلے میں حصہ نہیں لیں گی ۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ اور چیف سلیکٹر عامرسہیل نے پی سی بی کے میڈیکل پینل پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔قومی ٹیم کے اکثر کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کے حوالے سے چیف سلیکٹر شدید تحفظات کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق عامر سہیل پی سی بی کے میڈیکل پینل سے ناخوش ہیں ۔عامر سہیل کا خیال ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ مزید پڑھیے
بنکاک: پاکستان کے سابق ڈیوس کپ چیمپئن اور قومی ٹینس ٹیم کے کوچ رشید ملک آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بنکاک پہنچ گئے ۔12فروری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے ہوں گے ۔پاکستان کے رشید ملک مینز سنگلز 45کیٹگری اورمینز ڈبلز کیٹگری میں قسمت آزمائی کریں گے ۔مینز ڈبلز میں مزید پڑھیے