روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ انڈور ٹینس ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا سامنا کروشیا کے میرن سائیلک سے ہوا۔ کروشین حریف نے اسٹار پلیئر کو ایک گھنٹے اور گیارہ مزید پڑھیے
Archive for فروری 15th, 2014
زیورخ: فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 7 درجے ترقی کر کے 165 ویں نمبر پر آ گیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکی طرف سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان اب 165ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ماہ گرین شرٹس کا نمبر 172 واں تھا۔ ایشیائی زون میں پاکستان انہی سات پوائنٹس کی ترقی کے ساتھ36ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی 35 پوزیشن ہے جبکہ تین درجے مزید پڑھیے
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معزول چیئرمین ذکاءاشرف سمیت تحلیل ہونے والے گورننگ بورڈ کے ارکان اس اقدام کو جلد چیلنج کریں گے۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عامر سہیل نے کہا کہ انہیں معزول چیئرمین ذکاءاشرف نے چیف سلیکٹر اور گیمز اینڈ ڈیویلپمنٹ مزید پڑھیے
لاہور: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ چار ماہ تک اپنے عہدے کو سنبھالیں گے ۔ ایک خصوصی انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے رات کے اندھیرے میں اپنی مرضی کا آئین بنایا لیکن ہمارا آئین سپریم کورٹ کے تین ججز بنائیں گے ۔اپنے اوپر تنقید کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ جو لوگ ان کے خلاف الزامات مزید پڑھیے
سینچورین: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کو ٹیسٹ کیرئیر میں 250وکٹیں حاصل کرنے کے لئے صر ف ایک وکٹ کی ضرورت ہے ۔جانسن یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں آسٹریلوی بولر بن جائیں گے ۔مچل جانسن نے 2007میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔
ہانگ کانگ: کرکٹر نجیب عامر کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے دوبارہ ہانگ کانگ کی ٹیم میں طلب کرلیا گیا ۔ نوجوان فاسٹ بولر احسن نواز بھی 15رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میںکامیاب ہوگئے ۔ نجیب نے 2004میں ہانگ کانگ کی طرف سے ڈیبیو کیا تھا۔میگا ایونٹ میں شرکت کی تیاری کے حوالے سے ہانگ کانگ کی ٹیم سری لنکا میں تربیت حاصل کرے گی ۔