لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ایشیا کپ کے میچوں کو دیکھنے کے لئے 28فروری کو ڈھاکا روانہ ہوں گے ۔بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی نجم سیٹھی کے ہمراہ ہوں گے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی بنگلہ دیش کے دورے کے موقع پر بھارت ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور بگ تھری کے مزید پڑھیے
Archive for فروری 25th, 2014
کولمبو: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں سری لنکا میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کا دورہ سری لنکا تین ٹیسٹ ،پانچ ایک روزہ میچ ،اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل تھا جس کو منسوخ کرتے ہوئے سری لنکا کی درخواست پر دوٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز شیڈول کی گئی ہے ۔
لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں فٹبال کلب چیلسی نے فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایورٹن کو شکست سے دوچار کردیا ۔الیور گیراوڈ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آرسنل نے سندر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی ۔ہل سٹی نے کارڈف ،ویسٹ ہیم نے ساﺅتھمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ہرادیا ۔ فلہم اور ویسٹ بروم کے درمیان میچ ایک ایک گول مزید پڑھیے
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی سیریز کے انعقاد کے لئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سرگرم ہوگئی ۔باوثوق ذرائع کے مطابق پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ چند روز میں انتہائی اہم پیش رفت متوقع ہے ۔پی ایچ ایف اور ہاکی انڈیا حکام کے درمیان ہونے والے تازہ ترین رابطے میں پی ایچ ایف کے صدر اختر رسول چوہدری نے ہاکی انڈیا کو ایک مرتبہ پھر مزید پڑھیے
اسلام آباد: بھارت کی ساچیکا کمار نے بحریہ ٹاﺅن انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ 2014اپنے نام کرلی ۔ساچیکا کمار نے فائنل میں پاکستان کی زویا خالد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی تین صفر سے شکست دیدی ۔میچ کے آغاز ہی میں بھارتی کھلاڑی نے اپنی گرفت کو مضبوط رکھا اورپہلا راﺅنڈ 11-5سے اپنے نام کیا ۔
کیپ ٹاﺅن: سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن جنوبی افریقا میں مختصر اسپن کوچنگ کیمپ لگائیں گے ۔ وارن پروٹیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران موائر ہیڈ ،میکسویل ،بریڈ ہوگ اور دیگر بولرز کی رہنمائی کریں گے تاکہ کینگروز بالرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے اچھی طرح تیار کیا جاسکے ۔