کراچی 4 جنوری(پی پی آئی)  122ویں مڈشپ مین اور 30ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا پاکستان نیول اکیڈمی میں انعقاد کیا گیا، جس میں 49 مڈشپ مین اور 29 ایس ایس سی کیڈٹس فارغ التحصیل ہوئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل […]

کراچی 4 جنوری(پی پی آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک بار پھر مطلع کیا ہے کہ قطر کے قریب سب میرین کیبل میں خرابی پیدا ہوئی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق کیبل خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے، جس سے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پی ٹی […]

کراچی 4 جنوری(پی پی آئی) کورنگی ڈھائی نمبر پر پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے, ایس ایس پی کورنگی کامران خان کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت ریحان اور افضل کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان گلیوں میں اور گھروں کے باہر بیٹھے شہریوں کو لوٹتے تھے،ملزمان […]

کراچی 4 جنوری(پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو ہدایت کی ہے کہ جو ٹھیکیدار کام نہیں کر رہے انہیں اورا ن کی فرم کو دس دن کا نوٹس دے کر بلیک لسٹ کردیا جائے،  جو ٹھیکیدار معیاری کام نہیں کرے گا اسے ادائیگی نہیں ہوگی،جی الانہ روڈ کے ٹھیکیدار کی ادائیگی روک دی جائے،تمام […]

شکارپور4 جنوری(پی پی آئی)  سینئر صحافی سائیں بخش عرف عبدالمنان حنفی ہفتے کے روز شکارپور سکھر نیشنل ہائی وے روڈ پر سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ پیش آیا۔نتیجے میں موٹر سائیکل  پرسوار عبدالمنان حنفی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ اس کے دو دیگر […]

لاہور  4 جنوری(پی پی آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو اب کسی سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جمہوریت یہ نہیں کہ نفرتیں پیدا کریں […]

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہناہے کہ خیبر پختونخواحکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر حملہ قابل مذمت ہے، کچھ قوتیں کرم میں امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کی صوبے میں […]

راولپنڈی4 جنوری(پی پی آئی) پنجاب آرٹس کونسل میں چئیرمین چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ نے کلچرل کارنر کا افتتاخ کر دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، سابق ڈائریکٹر وقار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان بھی مہمان خصوصی کے ہمراہ تھے۔پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق مہمان خصوصی راجہ محمد […]