کراچی10جنوری (پی پی آئی)پاک بحریہ کملاگ کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ ۲۰۲۵کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب کا انعقاد ہر سال کملاگ کمانڈ کے مقاصد کے حصول میں ملازمین اور یونٹس کی کوششوں کو سراہنے کے […]

 نوشہرو فیروز10جنوری(پی پی آئی) نوشہرو فیروز کے نواحی دیہات سے2نوجوان پراسرار طور پرلاپتہ ہیں۔کوٹری کبیر کے نواحی گاؤں کریم  لاشاری کا 16 سالہ فیاض لاشاری ولد غلام شبیر لاشاری پراسرار طور پر گم ہے اسی طرح خان واہن کے نواحی گاؤں عبد الکریم کلہوڑو کا 24 سالہ ساجد علی ولد کھبڑ کلہوڑو بھی لاپتہ ہے، ورثاکے مطابق دونوں کو کافی […]

10 نیشاپور جنوری(پی پی آئی)  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جو آج کل ایران کے دورے پر ہیں ایرانی شہر نیشاپور میں گورنرمہدی داوندیح سے ملاقات کی۔تجارت، ثقافت، تعلیم، سیاحت میں تعاون بڑھانے اور زائرین کو سہولت فراہمی پر تبادلہ خیال اور گورنر پنجاب کی نیشاپور کے تجارتی وفد کو پنجاب کی صنعتی سہولیات کے دورہ کی دعوت بھی […]

کراچی 10جنوری(پی پی آئی)  ڈاؤ میڈیکل کالج  میں ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن اسکل لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا، یہ  سندھ کی سرکاری یونیورسٹی میں ٹیمپورل بون ڈائی سیکشن کی سب سے بڑ ی لیب  ہے جو ڈاؤ میڈیکل کالج میں قائم کی گئی ہے،، افتتاحی تقریب میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ، پروفیسر طارق رفیع نے بطور مہمان خصوصی شرکت […]

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) محکمہ کھیل حکومت سندھ17 سے 19 جنوری تک نشان پاکستان کراچی کے قریب کلفٹن کے ساحل پر سندھ بیچ گیمز کا انعقاد کر رہا ہے،جن کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں بیچ والی بال،بیچ ٹینس،بیچ ساکر،بیچ کبڈی،بیچ ہینڈ بال،بیچ تھروبال اور بیچ باکسنگ شامل ہیں۔جس میں سندھ بھر کے تمام ڈویژن سے بوائز اور […]

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) سندھ کے معروف لوک گلوکار وزیرعلی عمرانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ”بلبل سندھ“ کے نام سے مشہور تھے۔مرحوم وزیرعلی عمرانی نے سندھی، بلوچی، اردو سمیت چھ مختلف زبانوں میں ہزاروں گیت گائے اور اپنی آواز کے ذریعے دلوں میں جگہ بنائی۔وزیرعلی عمرانی کی آخری رسومات […]

کراچی 10جنوری(پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر ٹینکر سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تشویش کیا اور آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی کامران […]

کراچی 10جنوری(پی پی آئی)  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے جن ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی یا سڑکیں کاٹیں ہیں ان کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا، کروڑوں روپے لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، لوگوں کے گھروں میں گیس نہیں آرہی پھر بھی گیس […]