اسلام آباد5فروری (پی پی آئی): پاکستان نے  پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے ایک بیان کے مطابق، وزارت خارجہ نے آغا خان کو ایک روحانی رہنما، سیاستدان، بصیرت افروز، اور مخیر شخصیت کے طور پر بیان کیا۔ بیان میں ان کے کردار کو ایک بکھری ہوئی دنیا میں اتحاد […]

مظفرآباد، 5فروری (پی پی آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ریاستی جبر کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کی حمایت کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اپنے دورہ مظفرآباد کے دوران انہوں نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے لئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات […]

کراچی، 05 فروری (پی پی آئی)مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے قیمت 299,600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ کے جاری رجحانات کی عکاسی کرتا ہے، جہاں سونے کی قیمت 53 […]

میرپور خاص 5فروری (پی پی آئی) عوام کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دورازے ہر وقت  کھلے ہیں عوام کے مسائل حل کرنا میونسپل کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے میئر عبدالرؤف غوری ان خیالات کا اظہار میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالرؤف غوری نے اپنے دفتر میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپنے […]

اسلام آباد5فروری (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد […]

مظفر آباد5فروری (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورہ پر آزاد جموں و کشمیرپہنچے اور یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداپر حاضری دیوزیراعظم نے یادگار شہدا  پر  گلدستہ رکھا اور شہداکے ایصال ثواب کے لئے دعا کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری […]

مظفرآباد5فروری (پی پی آئی) سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے پوری پاکستان قوم اور پاک فوج کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرکے بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ کشمیری قوم اکیلے نہیں ہیں […]

لاہور5فروری (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی اور حق خود ارادیت کی منزل کے حصول تک ان کی غیر مشروط حمایت کرتی رہے گی،بھارتی حکومت کی دہائیوں سے جاری بربریت عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یوم یکجہتی کشمیرپر […]