کوئٹہ،10مارچ (پی پی آئی)قمبرانی روڈ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے جاوید کرد کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے مطالبے پر لواحقین نے پیر کے روز یونیورسٹی چوک کے قریب سریاب روڈ بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پی پی آئی سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، […]

کوئٹہ،10مارچ (پی پی آئی)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارلیمانی گروپ کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا پہلا اجلاس کمیٹی کے سربراہ اور پارٹی کے پارلیمانی لیڈر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی، کارکنوں کے مسائل […]

اسلام آباد،10مارچ (پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرے اور جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ان کے درمیان کوئی بھی واقعہ ایک بڑی […]

کراچی،10مارچ (پی پی آئی) ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؑ کا یوم وصال 10 رمضان المبارک بمطابق 11 مارچ بروز منگل کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ دبستان خواتین کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر مساجد میں علماکرام اور خطیب حضرات حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی دین اسلام کے لیے خدمات کو […]

کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروز منگل سندھ بھر میں یوم باب الاسلام منایا جائے گا، جس کے تحت کراچی سے کشمور تک مختلف شہروں میں جلسے، سیمینار، مذاکرے اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ ان تقریبات میں جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما، علماکرام اور دانشور خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ترجمان مجاہد […]

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیئرمین کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد سوہنی نے ملاقات کی، جس میں گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں سڑکوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا […]

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) کی 500 ایکڑ اراضی کی متنازع فروخت اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی سے دو ہفتوں […]

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول باضابطہ طور پر حکومت سندھ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس حوالے سے کراچی کے گارڈن علاقے میں قائم آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز […]