اسلام آباد،07اپریل (پی پی آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر بینک شاہد شہزاد میر سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر بینک کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد […]

کراچی، 7 اپریل  (پی پی آئی) وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ بجلی کے نرخوں میں کمی عوام کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کرے گی اور ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے گی۔اسلام آباد میں سمندری شعبے میں اصلاحات کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار […]

کراچی، 7 اپریل  (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کی فراہمی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو کے پی ٹی اور ریلوے کی اراضی منتقلی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں پریس […]

کراچی، 7 اپریل  (پی پی آئی)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو منصوبے کے تحت کورنگی کازوے انٹرچینج کے ڈیزائن کی منظوری دے دی ہے اور ملیر کے تین دیہات کو بے دخلی سے بچانے کے لیے ملیر ندی پر چار کلومیٹر طویل بلند سڑک کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔شاہراہِ بھٹو پر ہونے والے ایک […]

کوئٹہ،07اپریل (پی پی آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی کال پر پیر کو بلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جزوی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی۔ بی این پی-ایم نے الزام عائد کیا کہ ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی فائرنگ سے ان کے تین کارکن زخمی […]

میرپور خاص،07اپریل (پی پی آئی)میرپورخاص ڈویڑن میں ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں 65 ہزار 800 طالب علم شرکت کریں گے۔ امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے تاکہ امتحانات کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔ناظم امتحانات انجینئر انور […]

میر پور خاص،07اپریل (پی پی آئی)میرپورخاص ڈویڑن میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے پہلے روز ہی تعلیمی بورڈ کے دعوے کھل کر سامنے آگئے۔ شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے امتحانات کے بہتر انتظامات کے دعوے کیے گئے تھے، تاہم متعدد امتحانی مراکز […]

کوئٹہ،07اپریل (پی پی آئی)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع کوئٹہ نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے کردار ادا کرے۔ یہ مطالبہ کوئٹہ پریس کلب کے باہر فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں کیا گیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے […]