حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) قاضی احمد کے گاؤں بھاگو خان رند کی رہائشی سمیرا نے اپنے شوہر محمد صالح رند کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 20 جنوری کو محبت کی شادی کی تھی اور انہیں اپنے رشتہ داروں کی طرف سے جان کے خطرات کا سامنا ہے۔سمیرا نے […]
Day: 26 April 2025
حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) حیدرآباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی نقدی، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار احمد برڑو نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار […]
حیدرآباد،26اپریل (پی پی آئی) حیدرآباد کے علاقہ غفور شاہ چینل موری کے رہائشیوں کی سولنگی برادری نے ٹنڈو یوسف تھانہ کے پولیس اہلکاروں کے مبینہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ احتجاج میں شریک خمیسو سولنگی، نعمت سولنگی، عبدالستار سولنگی اور زینب سولنگی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات ٹنڈو یوسف تھانہ کے […]
کراچی،26اپریل (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف کراچی پریس کلب پر اتوار کواحتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اس کا نوٹس […]
کراچی،26اپریل (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی سے چترال تک ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کو حکمرانوں کے لیے واضح پیغام قرار دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورے ملک کے تاجروں، مختلف طبقات اور سول سوسائٹی نے ثابت کر دیا […]
کراچی،26اپریل (پی پی آئی) چیف کلیکٹر آف کسٹمز (ایکسپورٹ) محمد صادق نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے ساتھ پاکستان کے برآمدی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون کو بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔ کے سی سی آئی کے دورے کے دوران، محمدصادق نے برآمد کنندگان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں اجتماعی […]
سکھر،26اپریل (پی پی آئی)سکھر شہر میں جشن سندھو کے موقع پر لاکھوں افراد ملٹری روڈ سے جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہوئے۔ اس ریلی میں خواتین، بچے، بزرگ، ہندو، مسلمان اور سکھ سمیت ہر طبقے کے لوگ شریک تھے۔ اس موقع پر سندھ حکومت کے ترجمان اور میئر سکھر، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شرکت کی۔ریلی کا مقصد چیئرمین بلاول […]
میرپورخاص،26اپریل (پی پی آئی) سندھ میں جاری احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے آلو اور دیگر اشیاء خوردونوش کی ترسیل شدید متاثر ہو گئی ہے، جس کے باعث ان کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں۔ نیشنل ہائی وے پر جاری احتجاج کے نتیجے میں آلو کی ترسیل میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ پیاز کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔آلو […]