کراچی، 10مئی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر محاذ پر دشمن کو جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم متحد ہے اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ […]

اسلام آباد، 10مئی (پی پی آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اوربھارت کیجانب سے جاری جارحیت اورپاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے۔صدر زرداری […]

کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے دشمن کی ہر سازش اور حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر خالد مقبول کو پاکستان […]

اسلام آباد،10مئی (پی پی آئی)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاک فوج کو بھارتی حملوں کا جواں مردی سے جواب دینے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے، جس سے بھارت کا غرور خاک میں مل […]

جام شورو،10مئی (پی پی آئی)جامشورو کے ڈپٹی کمشنر، غضنفر علی قادری، نے صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر افواہوں اور غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے بچیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قوم متحد ہے اور اس حساس صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ ضروری ہے۔ڈی سی جامشورو نے کہا […]

واشنگٹن ڈی سی، 10مئی (پی پی آئی)سفارتی روابط کے سلسلے میں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو حل کرنے کے لیے جنوبی ایشیائی رہنماؤں سے رابطہ کیا۔ سیکریٹری روبیو نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر، پاکستانی نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ الگ الگ بات […]

کراچی، 10 مئی (پی پی آئی) کوٹ غلام محمد سے 10 کلومیٹر دور واقع گوٹھ پیاس خان دھونکئی میں بھارتی ڈرون کے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کی پولیس نے تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملبہ کو تحویل میں […]

تربت،10مئی (پی پی آئی)  یونیورسٹی آف مکران کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ نے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ایڈوکیٹ راحب خان بلیدئی سے ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی میں لافیکلٹی کے قیام کے لئے باہمی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں لا فیکلٹی کے اجرا کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ممتاز بلوچ […]