دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ایگزیکٹیو کا اجلاس رواں ماہ 23فروری کو آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز دبئی میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیف ڈیو رچرڈسن کریں گے ۔ توقع کی جارہی کہ اجلا س میں بگ تھری کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جائے گا ۔
کنگسٹن: ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19فروری کو سبائنا پاک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا ۔ ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں آئرش ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔
پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20سے 24فروری تک سینٹ جارج پارک ،پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا ۔مہمان ٹیم کو سیر یز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 281رنز طویل مارجن کے ساتھ شکست دی تھی ۔ دونوں ٹیموں کے مابین […]
دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022کے سلسلے میں زیر تعمیر قطر اسٹیڈیم مزدوں کا خون پینے لگا ،400نیپالیوں سمیت سینکڑوں مزدور تعمیراتی کام کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں ۔نیپالی کوآرڈینشن کمیٹی نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے ۔ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعمیراتی سائٹ پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے پر توجہ نہ دی گئی تو اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل […]
ریوڈی جنیرو: اسپین کے عالمی نمبر ایک ٹنیس کھلاڑی رافیل نڈال نے کمر کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد آئندہ ہفتے برازیل میں شیڈول ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ۔ رافیل نڈال بدھ کو اے ٹی پی ٹور ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلیں گے ۔
راولپنڈی: انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کا آئندہ ہفتے راولپنڈی میں انعقا د ہوگا ۔ چھ ممالک کی ویمن کھلاڑی پاک سرزمین پر مدمقابل ہوں گی جبکہ جیتنے والے کھلاڑی کیلئے چار ہزار ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے ۔بحریہ ٹاﺅن کے وائس چیف ایگزیکٹیو کموڈور الیاس (ر) کے مطابق ٹورنامنٹ 21فروری سے سے شروع ہوگا ۔
کوالالمپور: رواں برس مارچ میں شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ سے فرانس دستبردار ہوگیا ۔ فرانس کے انکار کے بعد چین کو ایونٹ میں شامل کرلیا گیا ۔ دیگر ٹیموں میں پاکستان ،ملائیشیا ،آسٹریلیا ،کینیڈا اورجنوبی کوریا شامل ہیں ۔ دوسری جانب جنوبی افریقا نے اپریل میں ہونے والے چیمپئنز چیلنج ون ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی […]
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ انڈور ٹینس ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا سامنا کروشیا کے میرن سائیلک سے ہوا۔ […]