ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں 22 اپریل تک توسیع

کراچی(پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔ایف بی آر نے مارچ 2024 کے عرصے کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

متفرق
شہر

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے 28 اپریل کو کراچی میں میں پاور شو منعقد کرنے کا فیصلہ

کراچی(پی پی آئی) تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے 28 اپریل کو کراچی میں میں پاور شو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے 28 اپریل کو کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا  جلسہ ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق جلسے میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتیں شامل ہوں گی، تمام ورکرز، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کو دعوت دی جارہی ہے کہ وہ  جلسے میں شرکت یقینی بنائیں

بارش کے موسم میں شہرقائدمیں جابجاکھلے مین ہولزسے حادثات کا خدشہ

کراچی(پی پی آئی)بارش کے موسم میں شہرقائدمیں جابجاکھلے مین ہولزسے حادثات کا خدشہ ہے،درجنوں سائیکل و موٹرسائیکل سواریومیہ زخمی بھی ہوتے ہیں تفصیلات کے مطابق کراچی کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کے د  رمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں ہیں جسکی وجہ سے حادثات بڑھ گئے ہیں.پی پی آئی کے مطابق گزشتہ پندرہ دن میں پونے چار سو سے زائد کیس نجی و سرکاری اسپتالوں میں لائے گئے جو متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر دھبہ ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوں میں

مساجد،امام بارگاہوں،گرجا گھروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی سخت

کراچی(پی پی آئی)کراچی پولیس کوشہرکی مساجد،امام بارگاہوں،گرجا گھروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق حساس مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے۔

اضلاع کی خبریں

ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش ملی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے تھا۔یاد رہے کہ ملت ایکسپریس میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کانسٹیبل میر حسن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم

جرائم کی نیوز

سانحہ نوشکی کا مقدمہ کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر سمیت 8 افرادکیخلاف درج

کوئٹہ(پی پی آئی) سانحہ نوشکی کا مقدمہ سی ٹی ڈی رخشان نے درج کر لیا ہے جس میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او سٹی نوشکی اسد اللہ بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔یاد رہے کہ جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے تھے، تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں۔افسوسناک واقعہ کوئٹہ تفتان

زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والا شہری گرفتار

کراچی(پی پی آئی) کراچی پولیس نے زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق  3 راہزن ایک  نوجوان سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے نوجوان نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے نوجوان مطیع اللہ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔پی پی آئی کے مطابق جب یہ رہزن فرار ہورہے تھے تو شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو  انہوں نے عوام پر فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا  ساتھی زخمی ہوگیا اور دو ڈاکو زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان مطیع اللہ کے چچا جاوید نے موقع پر

اے این ایف کی کارروائیاں،97کلومنشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 9 کارروائیوں میں 97 کلومنشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتارکرلیے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، کراچی، حب، طورخم بارڈر اورکوئٹہ میں کی گئیں، as دوران67 کلو868گرام ہیروئن،18 کلو700گرام چرس برآمد کرلی گئی۔پی پی آئی کے مطابق  8 کلو آئس،ایک کلو افیون،23580 نشہ آورگولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

کلرکہار(پی پی آئی)کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کلرکہار میں موٹروے پر دو ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ٹریلر بریک فیل ہونے پر ڈیوائیڈر توڑ کر مخالف سمت ٹریلر سے ٹکرایا۔ حادثے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور زخمیوں کو علاج کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

چارسدہ: تیسری جماعت کے طالبعلم کی ہوائی فائرنگ سے اس کی والدہ جاں بحق

چارسدہ(پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں امتحان میں کامیاب ہونے والے بچے نے خوشی میں ہوائی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے زد میں آکر اس کی والدہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق پاس ہونے کی خوشی میں تیسری جماعت کے طالبعلم نے اسکول سے گھر پہنچ کرپسٹل سے ہوائی فائرنگ کی، ہوائی فائرنگ کی زدمیں آکر بچے کی والدہ جاں بحق ہوگئیں، بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب پشاور کے تھانا خزانہ کی حدود میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رقم کے تنازع پر