متفرق
شہر

قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم فیصلہ کو50 سال مکمل

کراچی(پی پی آئی) تحفظ ختم نبوت  فورم نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کے عظیم فیصلہ کو پچاس سال مکمل ہونے پر اس برس7ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوت بطورگولڈن جوبلی منا نے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  تحفظ ختم نبوت  فورم  کے سربراہ محمد انور پٹنی  نے بتایا کہ اس روزختم نبوت ریلیاں نکالی جائیں گی، 7 ستمبر سے پہلے ملک بھر میں  تحفظ ختم نبوت کانفرنسیں منعقد ہوں گی جس سے تحفظ ختم نبوت  فورم  کے مرکزی رہنما نیزمختلف دینی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں عالمی یوم ارض منایا گیا

کراچی(پی پی آئی) زمین کے تحفظ کا عالمی دن ملک بھر میں 22اپریل کو منایا گیا،پی پی آئی کے مطابق اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ماحولیات کی تنظیموں اور اداروں نے اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا  اورصاف ستھرے ماحول کی اہمیت واضح کی۔

 ملٹری اکیڈمی کاکول میں متعدد کورسز  کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

 کاکول(پی پی آئی) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے  جبکہ ترکش چیف آف جنرل اسٹاف جنرل میٹن گورک پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان اعزازی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس میں دوست ممالک کے 49 کیڈٹس بھی شامل ہیں۔ چیف آف آرمی سٹاف اعزازی چھڑی چودھویں مجاہد کورس کے انڈر افیسر الیاس خان نے اور کمانڈنٹ کین جونیئر انڈر افیسر دانش ستار نے حاصل کی۔

اضلاع کی خبریں

 جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش ناکام،مسافر آف لوڈ

اسلام آباد(پی پی آئی)ایف آئی اے نے بڑی کارروائی  کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے  کی کوشش مسافر کی ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن  نے  اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی مسافر کی  کوشش ناکام کردی، پی پی آئی کے مطابق مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر TK711 سے اٹلی جا رہا تھا،ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا جبکہ ملزم ساجد عباس کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا

جرائم کی نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزید کسٹم اہلکار شہید،4 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم کے 2 مزید اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہل کاروں پر فائرنگ کا واقعہ یارک ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ناکے پر گاڑی میں بیٹھے کسٹم اہلکاروں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو کسٹم اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی درابن

خیبرپختونخوا میں بارشیں: مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 63 افراد جاں بحق جبکہ 78 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 بچے 15 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 37 مرد، 24 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور 3 ہزار 202 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 477 گھر مکمل

ٹیکس نہ بڑھایا تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا: وزیر خزانہ

ٓاسلام آباد(پی پی آئی) وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال سرکاری اداروں کینقصان کا حجم دس کھرب روپیہے، ٹیکس بیس نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑے گا۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب اور پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی وفد کے دورہ امریکہ کے حوالے سے واشنگٹن میں پریس بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن مئی کے وسط تک پاکستان پہنچے گا،آئی ایم ایف کی شرائط پرفیصلہ مئی میں ہوگا، ایف بی آر نظام  ڈیجیٹلائزیشن کر رہے ہیں، بڑے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے۔محمداورنگزیب کا کہنا تھا

پولیس فوری لیگی کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری نے نارووال میں تحریک انصاف کے غنڈوں کے تشدد سے لیگی کارکن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے غنڈوں نے حسب روایت اپنی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے خوف سے یہ باولے ہوگئے ہیں، پنجاب پولیس فوری لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرے، ابھی پولنگ شروع ہوئے چند گھنٹے ہوئے ہیں فتنہ پارٹی نے رونا دھونا

ضمنی انتخابات: مختلف پولنگ سٹیشنز پر لڑائی جھگڑے، لیگی کارکن قتل، 3 زخمی

لاہور(پی پی آئی) قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔نارووال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں لیگی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مخالفین نے جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے