لاہور(پی پی آ ئی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا آف سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے ارشد شریف سکول آف جرنلزم کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔اصغر زیدی نے کہا کہ ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کیمپس میں ارشد شریف سکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔عمران خان نے وائس چانسلر جی سی یو اصغر زیدی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب بھر میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور اس بارے میں گائیڈ لائنز تیار کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم کا مستقبل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے منسلک ہوتا ہے، پاکستان میں طلباکو تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
Next Post
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ
Sat Dec 3 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق […]
