جرائم

مبینہ مغوی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، ملزم زیرِ حراست

کراچی(پی پی آئی)اسلام آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے ایک سعودی خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ اسلام آباد میں تعینات سعودی سفارتی عملے کے ایک رْکن بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو تھانہ مارگلہ میں درج کروایا گیا۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں پاکستانی شہری ملوث ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے بعد خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور منگل کی رات موبائل فونز کی لوکیشنز کی بنیاد پر سعودی خاتون اور ان کے مبینہ اغوا کار کو کراچی سے حراست میں لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزم کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر لوئر دیر سے ہے۔دوسری طرف ملزم کے اہلِ خانہ اور علاقہ عمائدین نے دعویٰ کیا ہے یہ کیس اغوا کا نہیں ہے۔  اہلِ خانہ نے دعویٰ کیا کہ نوجوان سعودی خاتون کے ساتھ سعودی عرب میں ڈرائیور تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی خاتون اس سے قبل بھی ملزم کے ہمراہ پاکستان آ چکی ہیں۔ مذکورہ خاتون عید سے پہلے ماہ رمضان میں لوئر دیر آئی تھیں۔ سعودی خاتون جب پہلی مرتبہ لوئر دیر آئی تھیں تو ملزم کے والد نے انہیں سمجھا بجھا کر واپس سعودیہ بھیج دیا تھا۔

1 2 3 57